Inquilab Logo

یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان بھی ’سائیکل‘ پر سوار

Updated: January 17, 2022, 11:30 AM IST | Agency | Lucknow

دارا سنگھ الیکشن سے عین قبل سماجوادی میں شامل ہونے والے یوپی حکومت کے تیسرے وزیر،اُدھر سابق پولیس کمشنر اسیم ارون نے بی جے پی کا دامن تھاما

Akhilesh Yadav welcoming Dara Singh Chauhan to his party.Picture:PTI
اکھلیش یادو اپنی پارٹی میں دارا سنگھ چوہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ۔ تصویر:پی ٹی آئی

سوامی پرساد موریہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی کو خیر آباد کہنے والے یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا دامن تھام لیا۔ سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی کے بعد دارا سنگھ یوگی حکومت کے ایسے تیسرے وزیر ہیں جو انتخابات سے عین قبل سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں یہاں واقع ایس پی دفتر میں چوہان نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر چوہان نے بی جے پی پر غریبوں کے ساتھ ناانصافی  کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں ۵؍ سال  میں جب سماج کے سبھی طبقات میں بے چینی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے اسے اپنی گھر واپسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنےکیلئے اپنے نعرے کے مطابق ساتھ تو سب کا لیا لیکن یوگی حکومت میں وکاس چند لوگوں کا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں غریب عوام کو اناج راشن دے کر غلام بنانے کی سازش جاری ہے۔
لوگ اب ۱۰؍ مارچ کے منتظر ہیں
 چوہان نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب خود کو ٹھگنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو آج اپنی فصل کی رکھوالی کے لئے پوس کی رات میں کھیت پر سونا پڑرہا ہے۔ ریزرویشن نظم کو ختم کر کے آئین کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔چوہان نے کہا کہ لوگ اب۱۰؍ مارچ کا انتظار کر رہے ہیں جب وہ اکھلیش یادو کو وزیر اعلیٰ بنتے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ہم پانچ سال تک انتظار کرتے رہے کہ دلت اور پسماندہ طبقات کا بھروسہ قائم ہوگا جب پوری ریاست میں عوام کے درمیان بے چینی اپنی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں بی جے پی کو چھوڑنا ہی پڑا۔
اسیم ارون بی جے پی میں شامل 
 اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) سےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ (وی آر ایس)لینے والے سینئر افسر اسیم ارون نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔مانا جاتا ہے کہ دلت سماج سےتعلق رکھنے والےارون کو بی جے پی ان کے آبائی ضلع قنوج سے انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ارون نے حال ہی میں پولیس سروس سے وی آر ایس لیا تھا۔ وہ کانپور کے پولیس کمشنر تھے۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں ارون کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر سنگھ نے کہا کہ ارون جیسے ایماندار اورمحنتی افسر کو بی جے پی میں آنے سے پارٹی کارکنوں کو مثبت توانائی ملے گی۔ٹھاکر نے ارون کا بی جے پی میں استقبال کرتے ہوئےکہا کہ پارٹی میں ان کے شامل ہونے سے پورے ملک میں نوجوانوں کو جوڑنے کی مہم کو رفتار ملے گی۔ ٹھاکر نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو فسادیوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے سماج واد کا اصل کھیل ہے کہ ان کے امیدوار یاتو جیل  میں ہیں یا بیل پر ہیں۔انوراگ ٹھاکر نے گینگسٹر ایکٹ میں سنیچر کوگرفتار کئے گئے کیرانہ سے ایس پی امیدوار ناہید حسن اور ضمانت پر رہاہوئے اعظم عبداللہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی امیدواروں کی فہرست میں شامل امیدوار حسن جیل میں ہیں نیز ایک اور ممکنہ امیدوار عبداللہ’بیل‘ پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK