• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج کانفرنس اور نمائش کے چھٹے ایڈیشن کی تاریخ کا اعلان

Updated: September 17, 2026, 1:21 PM IST | Agency | Riyadh

سعودی وزارت حج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج کانفرنس و نمائش کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کرے گی ۔ یہ ایڈیشن ۸؍سے ۱۱؍نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سعودی وزارت حج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج کانفرنس و نمائش کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کرے گی ۔ یہ ایڈیشن ۸؍سے ۱۱؍نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خدمت ضیوف الرحمٰن پروگرام کے اشتراک سے ہونے والے اس ایونٹ میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ۵۲۰؍سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے اور پالیسی ساز جمع ہوںگے۔ رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرے، مقامی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط اور زائرین کیلئے خدمات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے ۔ حج کانفرنس و نمائش میں ریسرچرز، کاروباری افراد اور انویسٹر مختلف چیلنجز پر بات کریں گے۔ اس کے ساتھ زائرین کی خدمات کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیپو سلطان کی تصویر کا معاملہ: ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حلف نامہ داخل کرنے کاحکم دیا

یہ ایونٹ حج امور کے دفاتر اور بین الاقوامی وفود کو مکہ اور مدینہ کے تجربات سے بھی متعارف کرائے گا۔ اس عظیم الشان کانفرنس کے ساتھ ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ۱۵۰؍سے زائد ممالک کی تنظیمیں اور حج سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے ادارے شریک ہوں گے۔ نمائش میں خصوصی کمیونٹیاں شامل ہیں جو رہنماؤں، حجاج کے امور کے دفاتر اور سروس فراہم کنندگان کو جمع کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہوا بازی، ٹرانسپورٹ، ضیافت، صحت، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکنالوجی، جدت، افرادی قوت، سرمایہ کاری اور بزنس ڈیولپمنٹ کی کمیونٹیاں بھی شامل ہیں۔ یہ کمیونٹیز خصوصی فورمز، پینل مباحثوں، گول میز اجلاسوں، ورکشاپس اور بزنس میٹنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوتی ہیں۔ اسی طرح انیشی ایٹوز، معاہدوں کا اعلان کرنے اور مسائل کے حل اور اختراعات کو پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارمز بھی موجود ہیں جس سے حج نظام کے مختلف عناصر کے درمیان رابطہ مضبوط ہوتا ہے۔ اس سے شراکت داریوں کی تشکیل میں مدد ملتی ہے اور عازمین حج کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند ہوتا ہے۔ اس پروگرام کا اصل مقصد حج خدمات کے ماحولیاتی نظام میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، شراکت داری کی سپورٹ اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو وسیع کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK