Inquilab Logo

کراچی میں داؤد ابراہیم اسپتال داخل !

Updated: December 19, 2023, 2:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سوشل میڈیا پوسٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستانی میڈیا میں ’’خبر ‘‘گشت کرنے لگی مگر پولیس   نے تصدیق نہیں کی،پوسٹ کرنے والا اکاؤنٹ بھی فرضی نکلا۔

Dawood Ibrahim. Photo: INN
داؤد ابراہیم۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کے نگراں وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ کے ’ایکس ‘ اکاؤنٹ سے مشابہت رکھنے والے اکاؤنٹ سے کئے گئے ایک پوسٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستانی ذرائع ابلاغ   میں  منگل کو کراچی میں داؤد ابراہیم  کے اسپتال داخل ہونے اور پھر انتقال کرجانے کی ’’خبر‘‘گشت کرنے لگی چند ہی گھنٹوں میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ مذکورہ اکاؤنٹ وزیراعظم  کاکڑ کا نہیں ہے۔
ساتھ ہی چند میڈیا حلقوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ داؤد کے سمدھی جاوید میاں داد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر پورے خاندان کے ساتھ نظر بند کردیاگیاہے۔ خود میاں  داد  نے اسے کی تردید کی ہے۔ 
اس  معاملے میں تفتیشی ایجنسیوں اور ممبئی پولیس نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔ انوارالحق کاکڑ کے نام سے کئے گئے پوسٹ میں ’داؤد ابراہیم‘ کی موت پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہیں نامعلوم شخص نے زہر دے دیا جس کے بعد انہوں  نے اس اسپتال میں دم توڑ دیا۔
اس پرفوری طور پر جب ممبئی پولیس سے رابطہ کیاگیا تو اس نے تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا جبکہ فیکٹ چیکرس نے  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جس اکاؤنٹ سے مذکورہ پوسٹ کی گئی ہے وہ اکاؤنٹ پاکستان کے وزیراعظم کا نہیں ہے اورانہوں نے آخری پوسٹ ۶؍ دسمبر کو کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK