شاعر اہل بیت سیّد صادق رضوی (۸۰؍ سال) پیر ۹؍ فروری کو رحلت کر گئے۔ سیّد صادق حسن رضوی ممبئی ہی میں ۲۳؍ جون ۱۹۴۶ء کو علم و فلم سے تعلق رکھنے والے ایک معزز خانوادے میں پیدا ہوئے تھے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 5:09 PM IST | Nadeem Siddiqui | Mumbai
شاعر اہل بیت سیّد صادق رضوی (۸۰؍ سال) پیر ۹؍ فروری کو رحلت کر گئے۔ سیّد صادق حسن رضوی ممبئی ہی میں ۲۳؍ جون ۱۹۴۶ء کو علم و فلم سے تعلق رکھنے والے ایک معزز خانوادے میں پیدا ہوئے تھے۔
شاعر اہل بیت سیّد صادق رضوی (۸۰؍ سال) پیر ۹؍ فروری کو رحلت کر گئے۔ سیّد صادق حسن رضوی ممبئی ہی میں ۲۳؍ جون ۱۹۴۶ء کو علم و فلم سے تعلق رکھنے والے ایک معزز خانوادے میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کے والد سید منظور حسن رضوی ممبئی کے دور قدیم کے اسکول میں درس و تدریس کی خدمات پر مامور تھے، آرزوؔ اسکول کے ممتاز شاعر و عالم محمود سروش (محمود حسن رضوی)، ممبئی کے مشہور ’رضوی بلڈر‘اختر حسین رضوی اور معروف فلم ڈائریکٹر یعقوب حسن رضوی (فلم: بہاروں کی منزل)، صادق حسن رضوی کے برادرِ بزرگ ہیں جن میں سے اختر حسین رضوی ہی اب حیات ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: انٹاپ ہل کی عربیہ ناخوا کی ’کارڈیولوجی ٹیکنیشین ‘کے امتحان میں شاندارکامیابی
صادق رضوی اپنے برادر بزرگ محمود سروش سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتے تھے اور وہ اپنے شعری کلام میں انہی سے مشورہ بھی کرتے تھے۔ اپنے بھائی سے محبت اور عقیدت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے ’بزم سروش‘ کے نام سے انجمن بھی بنا رکھی تھی، گاہے گاہے جس کی شعری نشستوں سے ان کے گھر میں ایک ادبی رونق رہتی تھی۔ صادق رضوی کا آبائی وطن کراری (الٰہ آباد) ہے مگر انہوں نے ممبئی ہی میں شعور کی آنکھیں کھولیں اور اسی شہر (کپاس واڑی شیعہ قبرستان، اندھیری) میں آسودۂ خاک بھی ہوئے۔ صادق رضوی کے پسماندگان میں بیوہ کے ساتھ ایک بیٹا ساجد رضوی اور بیٹی روحی رضوی ہیں۔ فشارِ خون کی کمی کے سبب صادق رضوی باتھ روم میں گر گئے تھے۔ انہیں اسپتال کے خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا جہاں انہوںنے پیر کا دن گزر کر رات ۸؍ بجے آخری سانس لی۔
یہ بھی پڑھئے: مزدور مخالف قوانین کیخلاف لیبر کمشنر کے دفتر کے باہر زبردست احتجاج
ان کی رثائی شاعری کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن کے نام اس طرح ہیں: سیرلالہ زارکی، آہ، خواب زاروں سے پرے اور بارگاہِ جبرئیل میں۔
آخری الذکر کتاب، قصائد ِ صادق کا مجموعہ ہے جو ڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی اور ڈاکٹر شعور اعظمی کی تقریظات سے آراستہ ہے۔