Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ۲۰۰؍ طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

Updated: August 10, 2026, 4:11 PM IST | New Delhi

دہلی حکومت نے طالبات کی تعلیم کو آسان بنانے اور اسکول آنے جانے میں درپیش مشکلات دور کرنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’ودیا واہنی یوجنا‘ کے تحت نویں جماعت کی طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اسمبلی احاطے میں طالبات کو سائیکلیں فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض آمد و رفت کا ذریعہ نہیں بلکہ بیٹیوں کی تعلیم، خودمختاری اور ان کے خوابوں کو آگے بڑھانے کا وسیلہ ہے۔

Rekha Gupta with students. Photo: INN
ریکھا گپتا طالبات کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ’’ودیا واہنی یوجنا‘‘ کے تحت پیر کو اسمبلی احاطے میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ اس دوران محترمہ گپتا نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سائیکل ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سائیکل صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہیں، بلکہ بیٹیوں کی تعلیم اور ان کے خوابوں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی بھی بیٹی کو اسکول تک پہنچنے میں آنے والی دوری یا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اس کی پڑھائی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ودیا واہنی یوجنا‘‘ کے ذریعے دہلی حکومت بیٹیوں کی تعلیم کو مزید آسان اور سہل بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال نویں جماعت میں پڑھنے والی تقریباً ۴۰ء۱؍ لاکھ طالبات کو یوجنا کے تحت سائیکلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ بیٹیوں کی تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری معاشرے کے روشن مستقبل میں کی گئی سرمایہ کاری ہے۔ حکومت یہ یقینی بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے کہ دہلی کی بیٹیوں کو تعلیم، جدید سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ریزرویشن کیلئے جان دینے اور لینے کوتیار ہوں‘‘

وزیراعلیٰ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سہولت کا استعمال اپنی تعلیم کو مزید مضبوط بنانے میں کریں، اپنے اہداف مقرر کریں اور پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔ دہلی حکومت کا مقصد طلباء کو بہتر تعلیم کے ساتھ جامع اور اہل ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ہر طالب علم بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے خوابوں کی طرف آگے بڑھ سکے۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر تعلیم مسٹر آشیش سود نے کہا کہ آج ہماری باصلاحیت طالبات کو سائیکلوں کی تقسیم صرف آمد و رفت کا ذریعہ فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ انہیں خود کفیل بنانے، رکاوٹوں کو پار کرنے اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ’پر‘ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے مسلسل تعاون اور ’ناری شکتی‘ کے تئیں ان کی اٹوٹ عہد بستگی کیلئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ’’ودیا واہنی یوجنا‘‘ کے ذریعے حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ دہلی کی کوئی بھی طالبہ تعلیم حاصل کرنے کے اپنے سفر میں پیچھے نہ چھوٹے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK