Inquilab Logo

دہلی کورٹ نے بجرنگ پونیا کو ضمانت دی

Updated: November 09, 2023, 6:45 PM IST | New Delhi

دہلی کورٹ نے آج پہلوان بجرنگ پونیا کو داہیا کی جانب سے داخل کئے جانے والے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ نریش داہیا نے ان کے خلاف برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کے دوران اپنے کردار کو داغدار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ داہیا کے وکیل راجیش کمار ریکسوال نے کہا کہ بجرنگ نے عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ وہ پہلے کی تین سماعتوں میں بھی غیر حاضر رہے تھے۔ وہ آج عدالت میں پیش ہوئے اور انہیں ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے اس معاملے کو ۵؍ مارچ تک ملتوی کیا ہے۔

Bajrang Punia Photo: INN
بجرنگ پونیا۔ تصویر: آئی این این

پہلوان بجرنگ پونیا کودہلی کورٹ نے مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ کوچ نریش داہیا نے ان کے کیس درج کیا تھا، جنہوں نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ بجرنگ پونیا نے برج بھوشن کے خلاف احتجاج کرنے میں ان کے کردار کو داغدار کرنے کی کوشش کی تھی ۔
خیال رہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر جاری برج بھوشن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے احتجاج کے دوران بجرنگ پونیا نے کہا تھا کہ داہیا کے پاس ا س تحریک کی مخالفت کرنے کا کوئی اعتبار نہیں تھا کیونکہ وہ خود بھی عصمت دری کے معاملے کا سامنا کر رہے ہیں۔ان کے بیان دینے کے بعد داہیا نے عدالت کارخ کیا تھا جس کے بعدعدالت نے بجرنگ کو سمن جاری کیا تھا۔داہیا کے وکیل راجیش کمار ریکسوال نے کہا کہ بجرنگ نے عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ وہ پہلے کی تین سماعتوں میں بھی غیر حاضر رہے تھے۔ وہ آج عدالت میں پیش ہوئے اور انہیں ضمانت دے دی گئی ۔عدالت نے اس معاملے کو ۵؍ مارچ تک ملتوی کیا ہے۔خیال رہے کہ داہیا نے عدالت میںبحث کی تھی کہ عدالت نے انہیں عصمت دری کے معاملے میں بری کیا ہے جبکہ بجرنگ کے تبصروں نے ان کا نام خراب کیا ہے۔
خیال رہے کہ بجرنگ پونیا ، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے بی جے پی کے لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف نئی دہلی میں کئی روز تک احتجاج کیا تھا۔انہوں نے برج بھوشن پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کچھ خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تھی ۔تاہم ، برج بھوشن نے ان تمام الزامت کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK