• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی:اسرائیل کےخلاف مظاہرہ کر رہےانسانی حقوق کے کارکنان حراست میں

Updated: August 10, 2024, 1:57 PM IST | New Delhi

غزہ میں جاری نسل کشی کے مجرم اسرائیل سے حکومت ہند کے تعلقات کی مخالفت میں انڈیا فار پیلسٹائن کلیکٹیونے خاموش احتجاج کیا ، انہوں نے حکومت سے اسرائیل سے تمام روبط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،ساتھ ہی عوام سے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔

A scene of protest against Israel - Photo: INN
اسرائیل کے خلاف احتجاج کا ایک منظرـ تصویر: آئی این این

دہلی پولیس نے جمعہ کو ماہر معاشیات جین ڈریز، انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان اور کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر اینی راجہ کے دیگر لوگوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ غزہ میں جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے تمام روابط ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے اسرائیلی سفارتخانہ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے،حالانکہ انہوں نے اپنے احتجاج سے پولیس کو آگاہ کر دیا تھا۔اپنے بیان میں انڈیا فار پیلسٹائن کلیکٹیونے کہا کہ مودی حکومت ،اور کچھ نجی اور عوامی شعبے کی کمپنیوں کی غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ سازباز سب پر عیاں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسام: سیاسی کارکن پرنب ڈولی اور دیگر اراکین پر حملے کی شدید مذمت

انہوں نےالزام لگایاکہ ہم نے اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرو اسپیس لمیٹیڈ کے بارے سنا ہے لیکن ایسے اور بھی مجرم ہیں،جیسےمیونیشینس انڈیا اینڈ پریمئیر ایکسپلوسیو، ساتھ ہی حکومت نےخود بھی اسرائیل کو ہتھیار روانہ کیا ساتھ ہی ہندوستانی مزدوروں کو اسرائیل بھیج کر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے ان معاہدوں کی یاد دلائی جس کے تحت ہندوستان ایسے ممالک کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا جوجنگی جرائم میں ملوث ہوں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان اسرائیل کو ہتھیار مہیا نہیں کرا سکتا، کیونکہ اس کا قوی امکان ہے کہ اسرائیل ان کا استعمال جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ہزاروں بچے جلدی امراض میں مبتلا، علاج اور ادویات کی شدید قلت

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک جنگی مجرم سے سازباز کرتا ہے تو وہ بھی اس کیلئے ذمہ دار مانا جاتا ہے، لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو فوری ہتھیاروں کی فراہمی روکے اور فی الفور سرکاری طور پر تمام تعلقات منقطع کرلے۔ساتھ ہی اس تنظیم نے ہندوستانیوں سے ایسی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جو اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز قبضہ کی حمایت کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK