ممبئی میں ۵۰؍ ہزار سے زیادہ زائرین کو مسحور کرنے اور برلن، ایمسٹرڈیم، فلوریڈا، اور ٹالن میں فن پاروں کو مثال بنانے کے بعد اب لیجنڈس اِمرسیو سنیما بنگلور، حیدرآباد، کولکاتا اور دیگر شہروں میں بھی شوز پیش کرے گا۔
EPAPER
Updated: May 17, 2025, 9:03 PM IST | New Delhi
ممبئی میں ۵۰؍ ہزار سے زیادہ زائرین کو مسحور کرنے اور برلن، ایمسٹرڈیم، فلوریڈا، اور ٹالن میں فن پاروں کو مثال بنانے کے بعد اب لیجنڈس اِمرسیو سنیما بنگلور، حیدرآباد، کولکاتا اور دیگر شہروں میں بھی شوز پیش کرے گا۔
ڈی ایل ایف مالز اور دی لیجنڈس اِمسریو سنیما ایک آرٹ شو کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں جس میں تاریخ کے دو عظیم تخلیقی ذہنوں؛ لیونارڈو ڈاونچی اور ونسنٹ وین خوخ کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ تھییا انٹرپرائز انڈیا کی قیادت میں اور جدید ترین یورپی درجے کی عمیق تکنالوجی سے یہ صرف ایک نمائش نہیں ہوگی بلکہ سنیما کا ایک زبردست تجربہ ہے جہاں مہمان شاندار شاہکاروں کے اندر قدم رکھیں گے۔ اور مصوروں کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ آپ یوں سوچئے کہ ستاروں کی پینٹنگ صرف سامنے نہیں ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کے ارد گرد گھوم رہی ہے، یا، یہ سوچئے کہ مونا لیزا آپ کو صرف دیکھ نہیں رہی ہے بلکہ آپ کے سوالوں کا جواب دے رہی ہے۔
Over the weekend, I enjoyed the Immersive Van Gogh experience currently in Chennai, with family and friends. Marrying advances in graphical processing with the sheer genius of the renowned painter, it was an amazing display. Evoked so many thoughts on the nature of art, the… pic.twitter.com/cVpIAQk4pt
— Dr P Thiaga Rajan (PTR) (@ptrmadurai) February 12, 2024
اے آئی اور تھری ڈی انٹرایکٹو پروجیکشن کے سبب صدیوں پرانے ان فن پاروں کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ یہ نمائش ۴؍ ہزار ۳۰۰؍ مربع فٹ پر ہوگی۔ ممبئی میں ۵۰؍ ہزار سے زیادہ زائرین کو مسحور کرنے اور برلن، ایمسٹرڈیم، فلوریڈا، اور ٹالن میں فن پاروں کو مثال بنانے کے بعد اب لیجنڈس اِمرسیو سنیما بنگلور، حیدرآباد، کولکاتا اور دیگر شہروں میں بھی شوز پیش کرے گا۔