پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ۱۶؍ سے۲۰؍ فروری تک پانچ روزہ بین الاقوامی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزراء، اعلیٰ نمائندے اور بڑے بین الاقوامی اداروں کے قائدین شرکت کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 15, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi
پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ۱۶؍ سے۲۰؍ فروری تک پانچ روزہ بین الاقوامی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزراء، اعلیٰ نمائندے اور بڑے بین الاقوامی اداروں کے قائدین شرکت کریں گے۔
دہلی پولیس نے قومی راجدھانی میں پیر سے شروع ہونے والے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے پیشِ نظر مفصل ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ۱۶؍ سے۲۰؍ فروری تک پانچ روزہ بین الاقوامی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزراء، اعلیٰ نمائندے اور بڑے بین الاقوامی اداروں کے قائدین شرکت کریں گے۔ پروگرام کی اعلیٰ سطحی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مقامِ انعقاد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق عام لوگوں کی سلامتی اور آمد و رفت کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک مینجمنٹ اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ ان کا اثر بنیادی طور پر نئی دہلی ضلع اور ملحقہ علاقوں میں دیکھا جائے گا تاکہ ٹریفک بلا رکاوٹ جاری رہے اور مسافروں کو کم سے کم دشواری ہو۔
یہ بھی پڑھئے:بارش کی وجہ سے ہند-پاکستان میچ نہ ہونے پر سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟
ایڈوائزری کے مطابق ایمرجنسی گاڑیوں سمیت ضروری خدمات کو ترجیحی بنیاد پر بلا رکاوٹ آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔ عوام کو متبادل راستوں اور ٹرانسپورٹ کے اختیارات کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
وی وی آئی پی آمد و رفت کے لیے بھیروں مارگ (رِنگ روڈ ٹی پوائنٹ کو چھوڑ کر) اور متھرا روڈ پر سبرامنیم بھارتی مارگ ٹی پوائنٹ سے ڈاکٹر دنیش نندنی ڈالمیا چوک تک کے حصے کو محدود علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان راستوں پر وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھی
سمٹ کے دوران دہلی سے باہر جانے والی گاڑیوں کو ایسٹرن اور ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے اور دیگر متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا اور راجدھانی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی جانب جانے والے مسافروں کو اجازت ہوگی، تاہم انہیں اضافی وقت لے کر سفر کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ضرورت پڑنے پر بس روٹس میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ دہلی پولیس نے شہریوں اور آنے والے مہمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اعلیٰ سطحی سمٹ کے دوران ممکنہ دشواری سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔