Updated: February 15, 2026, 5:07 PM IST
| Mumbai
رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ جہاں مداح اس کی ریلیز کی تاریخ کے اپڈیٹس کے انتظار میں ہیں، وہیں فلم کے حوالے سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔
لواینڈ وار کاسٹ۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ رنبیر اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ رنبیر کے پاس اس وقت کئی اہم پروجیکٹس ہیں اور ان کی آنے والی فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ رنبیر کے پاس فی الحال نتیش تیواری کی رامائن ، وانگا کی اینیمل پارک اور سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لَو اینڈ وار‘‘ ہیں، جس کے لیے مداح کافی پرجوش ہیں۔
رنبیرکپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ دوبارہ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی فلم لَو اینڈ وار کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کو کیمرے کے جادوگر کہلانے والے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کر رہے ہیں، اس لیے ہر کوئی اس فلم کے لیے بے تاب ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ اس فلم کے انتظار میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مارکرم کی طوفانی نصف سنچری، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ۷؍ وکٹوں سے ہرا دیا
ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق لَو اینڈ وار کی ریلیز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان رنبیر کپور نے اپنے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کی ریلیز کو کب تک کے لیے موخر کیا گیا ہے، لیکن اس خبر نے فلم کا انتظار کرنے والے مداحوں کو ضرور مایوس کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کی ’’دُھرندھر۲‘’ اور یش کی ’’ٹاکسک‘‘سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے میکرز نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تاپسی پنّو نے کہا: کنگنا اور اُروشی سے میرا کوئی جھگڑا نہیں
فلم پہلے۲۰؍ مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی
درحقیقت، لَو اینڈ وار کے حوالے سے پہلے سے کافی الجھن تھی۔ پہلے یہ فلم کرسمس۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی تھی۔ ریلیز سے ٹھیک پہلے فلم کو۲۰؍ مارچ،۲۰۲۶ء کے لیے مؤخر کیا گیا۔ لیکن ۱۹؍ مارچ کو رنویر سنگھ کی دُھرندھر ۲؍اور یش کی ٹاکسک ریلیز ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے فی الحال لَو اینڈ وار کے میکرز نے فلم کو آگے کے لیے موخر کر دیا ہے۔ مداحوں کو فلم کب دیکھنے کو ملے گی، فی الحال اس پر کوئی اپڈیٹ نہیں آیا ہے۔