Updated: November 06, 2023, 3:29 PM IST
| New Delhi
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نےآج پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ دہلی کی آلودہ ہوا سے مقابلہ کرنے کیلئے حکومت نے ’’طاق جفت اسکیم‘‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ۱۳؍ تا ۲۰؍ نومبر نافذ ہوگی۔ ۲۰؍ نومبر کو اسکیم میں توسیع کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔ حکو مت نے بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کلاسیز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ، دسویں اور بارہویں جماعتوں کے طلبہ کی کلاسیز منسوخ نہیں ہوں گی۔
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج پریس کانفرنس کے درمیان اعلان کیا ہے کہ دہلی میں آلودہ ہوا سے مقابلہ کرنے کیلئے ۱۳؍ تا ۲۰؍ نومبر تک ’’کاروں کیلئے طاق اور جفت اسکیم ‘‘ نافذ کی جائے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کے درمیان اعلان کرتے ہئوے کہا کہ دہلی کی آلودہ ہوا کومد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے دیوالی کے بعد ۱۳؍تا ۲۰؍ نومبر تک گاڑیوں کیلئے طاق اور جفت اسکیم نافذ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ۲۰؍ نومبرکے بعد اسکیم میں توسیع کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم تب تک جفت اور طاق نمبر پلیٹوں کے حساب سے گاڑیاںسڑکوںپر دورڑیں گی۔
انہوں نے راجدھانی میں اسکولوں کے نظام کے تعلق سے کہا کہ حکومت نے اسکو لوں میں بچوں کی صحت کومد نظر رکھتے ہوئےفیصلہ کیا ہے کہ ہر جماعت کیلئے کلاسیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ، دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے پڑھائی کا سلسلہ ویسے ہی جاری رہےگا کیونکہ وہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کی اروند کیجریوال پر تنقید، کہا کہ دہلی گیس چیمبر بن گیا ہے
خیال رہے کہ دہلی کی ہوا مسلسل آلودہ ہوتی جا رہی ہے۔ دہلی این سی آر میں پیر کو آلودگی کی سطح حکومت کی جانب سے طے کی گئی سطح سے ۷؍ سے ۸؍ گنا زیادہ درج کی گئی تھی ۔