فضائی آلودگی انتہائی سنگین زمرے میں شامل، کئی جگہوں پر’ویدر راڈرا‘ بند ہونے کی شکایتیں ورنہ اے کیوآئی ۶۰۰؍ کے پار درج ہوتا، کئی جگہوں پر پانی کا چھڑکائو۔
EPAPER
Updated: November 10, 2026, 11:14 AM IST | Agency | New Delhi
فضائی آلودگی انتہائی سنگین زمرے میں شامل، کئی جگہوں پر’ویدر راڈرا‘ بند ہونے کی شکایتیں ورنہ اے کیوآئی ۶۰۰؍ کے پار درج ہوتا، کئی جگہوں پر پانی کا چھڑکائو۔
دیوالی پر بڑے پیمانے پر آتش بازی کے بعد دہلی میں دھوئیں اور دھند کی دبیز سطح دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بڑے پیمانہ پر آتش بازی کی وجہ سے دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کی ہوا بھی انتہائی زہریلی ہو گئی ہے۔ فضائی معیار کی پیشگی انتباہی نظام (ای ڈبلیو ایس) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کی صبح دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ۴۰۰؍ کے پار درج کیا گیاجو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی ۴۵۰؍ سے زیادہ یعنی ’سنگین‘ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ہم دیوالی کو ’خوشیوں کی عید‘ اورعید کو ’خوشیوں کی ہولی‘ کہیں گے‘‘
ای ڈبلیو ایس اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے تازہ ترین بلیٹن کے مطابق پیر کی صبح وویک وہار میں اے کیو آئی ۴۴۲؍اور آئی ٹی او میں ۴۰۷؍ درج کیا گیا۔ دونوں علاقے ’سنگین‘ زمرے میں برقرار ہیں۔ این ایس آئی ٹی دوارکا میں اے کیو آئی ۴۰۴؍ اور وزیر پور میں ۳۹۳؍ ریکارڈ کیا گیا۔ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں اے کیو آئی۳۹۸؍ اور نوئیڈا میں اوسط اے کیو آئی ۳۳۰؍ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غازی آباد میں ۳۶۰؍، فرید آباد میں۲۹۷؍ اور گروگرام میں ۲۸۰؍ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ دیوالی کی رات آتش بازی میں تیزی آنے کے ساتھ ہی سڑکوں پر لگی روشنیاں دھندلی پڑ گئی تھیں اور کئی علاقوں میں دھواں پھیل گیا تھا۔ حالانکہ کچھ جگہوں کے ویدر راڈار خراب ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جس کی وجہ سے دہلی حکومت پر کافی تنقیدیں بھی ہو رہی ہیں۔ اگر یہ شروع ہوتے تو اے کیو آئی کہیں زیادہ درج ہوتا۔