• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: اونچی آواز والے پٹاخے پھوڑنے پر کیس درج

Updated: November 10, 2026, 11:53 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کولسے واڑی پولیس کی کارروائی، عوامی مقامات پر خطرناک آتش بازی کرنے والے ۳؍ افراد گرفتار۔

A person can be seen setting off a firecracker on the occasion of Diwali. Photo: INN
دیوالی کے موقع پر ایک شخص پٹاخہ پھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کی سنگین صورتحال اور تہواروں کے موقع پر بے احتیاطی کے باعث پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس انتظامیہ نے سختی شروع کردی ہے۔بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے پٹاخوں کی خرید و فروخت اور ان کے جلانے پر عائد کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پولیس نے غیر قانونی اور لاپروا انداز میں پٹاخے پھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی شکنجہ کس دیا ہے۔ اس سلسلے میں کلیان مشرق کے مختلف گنجان آباد علاقوں میں عوامی مقامات پر اونچی آواز والےخطرناک پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں ۳؍ نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی نئی دفعات کے تحت باضابطہ کیس درج کیا گیا ہے۔

کولسے واڑی پولیس اسٹیشن سے وابستہ حوالدار کھنڈی راؤ سانگلے اور حوالدار اوہاڈ معمول کے گشت کیلئے موٹر سائیکل پر ۱۰۰؍ فٹ روڈ سے گزر رہے تھے کہ اچانک انہیں دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں اور فضا میں گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھئے: پنشن کیلئے لائف سرٹیفکیٹ کے نام پر معمرشہری سے ۷؍ لاکھ روپے کی دھوکہ بازی

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے گشتی دستہ فوری طور پر حرکت میں آیا اور ایشوریہ ہائٹس عمارت کے قریب پہنچا جہاں سرِعام سڑک کے بیچوں بیچ ایک نوجوان کو پٹاخے پھوڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔  

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو تحویل میں لے لیا جس کی شناخت اقبال حسن شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ موقع پر ۲؍ آزاد گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ پنچنامہ تیار کیا گیا اور شہری آبادی کیلئے خطرہ بننے پر ملزم کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ اسی دوران اسی مقام پر ایک اور نوجوان حسام الدین شمس الدین انصاری کو بھی عوامی جان و مال کیلئے خطرہ بننے والے انداز میں آتش بازی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔اسی نوعیت کی تیسری کارروائی نیتولی سماج مندر کے عقب میں ہوم بابا ٹیکڑی میں کی گئی جہاں راہل شنکر رام نام کے نوجوان کو سرعام سڑک پر آتش گیر و دھماکہ خیز پٹاخے پھوڑتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کولسے واڑی پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK