مگر دونوں لیڈر پیر کو بھی پارلیمنٹ نہیں پہنچے،ا پوزیشن نے ’’امیت شاہ سنسد میں آؤ‘‘ کا نعرہ لگایا،کھرگے نے غیر حاضری کو ایوان کی توہین بتایا
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 7:47 AM IST | New Delhi
مگر دونوں لیڈر پیر کو بھی پارلیمنٹ نہیں پہنچے،ا پوزیشن نے ’’امیت شاہ سنسد میں آؤ‘‘ کا نعرہ لگایا،کھرگے نے غیر حاضری کو ایوان کی توہین بتایا
رام مندر چڑھاوا چوری اور جنتر منتر کے مظاہرین کے خلاف تشدد کے معاملے میں جوابدہی کے مطالبے کے بیچ پیر کو بھی وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ نہیں پہنچے جبکہ اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ایوان میں ’’امیت شاہ سنسد میں آؤ‘‘ کے نعرہ لگاکر وزیر داخلہ کو عار دلانے کی کوشش کی گئی۔
کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے پارلیمنٹ میں آکر طلبہ کے خلاف تشدد اور چڑھاوا چوری معاملہ پربیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔ کانگریس صدر نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں اورطلبہ پر لاٹھی چارج ، پیلٹ گن کی کارروائی کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وزیر اعظم مودی جواب دینا چاہیے کہ رام مندر کے لیے عطیہ کی چوری کیسے ہوئی ،حالانکہ ٹرسٹ وزیر اعظم کی نگرانی میں تھا۔ اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں بھی زبردست احتجاج کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پر لاٹھیوں اور پیلٹ گنوں کے استعمال پرمودی کو معافی مانگنی چاہیے۔ کھرگے نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے کی بجائے وہ بچوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔وہ ایوان میں نہیں آتے اور نہ ہی جواب دیتے ہیں۔ وہ نہ تو رام مندر کے لیے چندہ کی چوری پر بولتے ہیں اور نہ ہی طلبہ پر ہونے والے ظلم کے بارے میں کچھ کہتے ہیں۔