Inquilab Logo

ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکرکےگھرپرہمہ وقت نگرانی اورحملےکی سازش بےنقاب کرنےکا مطالبہ

Updated: July 10, 2020, 9:39 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

’آئین ہند کے بانی ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے گھر راج گرہ کی نگرانی کی جائے اور پرکاش امبیڈکر کو سیکوریٹی مہیا کروائی جائے۔‘

Raza Academy - Pic : INN
معین میاں ،محمدسعیدنوری اور مولانا محمدعباس رضوی پرکاش امبیڈکر سے گفتگو کرتے ہوئے۔

 ’آئین ہند کے بانی ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے گھر راج گرہ کی نگرانی کی جائے اور پرکاش امبیڈکر کو سیکوریٹی مہیا کروائی جائے۔‘جمعرات کی شام کومولانا سیدمعین الدین اشرف عرف معین میاں ، رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری  محمد سعید نوری اور مولانا محمدعباس رضوی نے ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر سے ملاقات کی اور حکومت سے مذکورہ بالا مطالبہ کیا۔ان حضرات کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حملہ بھلےچھوٹا ہو لیکن جس گھرپر کیا گیاہے ،وہ بہت اہمیت کی حامل شخصیت کی یادگار ہے اس لئے اسے اسی تناظر میں دیکھتے ہوئے حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے اور ہمہ وقت اس طرح سے نگرانی کی جانی چاہئے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ اس کے علاوہ ان حضرات نےاپنی جانب سےہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔خود ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر جو حملے کی رات گھرپر نہیں تھے، نے بھی حیرت کا اظہارکیا اور کہا کہ نفرت پھیلانےوالوں کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے اور وہ اس قدر بے خوف ہوگئےہیں کہ وہ بابا صاحب کے گھراور ان کی یادگار ’راج گرہ‘ پر بھی حملہ کررہے ہیں ۔حکومت اس سازش کو بے نقاب کرے اور خاطیوں کو سخت سزادے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK