Inquilab Logo

چار سال سے گمشدہ ٹاؤن پلانر کو تلاش کر نے کا مطالبہ

Updated: September 28, 2020, 7:45 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

سال ۲۰۱۶ء میں الہاس نگر سے پونے جانے والے افسرکاغائب ہونے کے بعد سے کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے

Sanjeev Karpe
سنجیو کرپے

معروف سماجی کار کن نے پرانت آفس کو مکتوب لکھ کر الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کے ۴؍ سال سے لاپتہ ٹاؤن پلا نرکو تلاش کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعدا زاں پر انت آفس نے تھانے ضلع کلکٹر کو اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر  ٹاؤن پلانر کو ڈھونڈ نے کی در خواست کی ہے۔ 
 محکمہ شہری منصوبہ بندی کے ایک اعلیٰ افسر کے اچا نک غائب ہو جانے سے زمین مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے وابستہ افراد شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے اگر ٹاؤن پلا نر کو ڈھونڈ نکالا تو بہت  سارے سفید پوش بے نقاب ہو جائیں گے۔ 
                      عیاں رہے کہ ۲۰؍ اگست ۲۰۱۶ءکو الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلانر سنجیو کرپے (۵۳) ایک میٹنگ میں شر کت کیلئے پونے جانے کے دوران اچانک غائب ہو گئے تھے۔ پولیس نے انہیں تلاش کر نے کی لاکھ کوشش کی لیکن کہیں کوئی سرا غ نہیں ملا تب اہل خانہ نے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ دیویندر فر نویس سے ملاقات کر کے سنجیو کر پے کو ڈھونڈ نے کا مطالبہ کیا تھا۔باوجود اس کے کر پے کا کوئی سرا غ نہیں لگا۔
  ایک اعلیٰ افسر کے اچانک لاپتہ ہو جانے کے بعد شہر بھر میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات اور زمین مافیانے ٹاؤن پلانر سنجیو کر پے کو غائب کردیا ہے۔ وہیں بذات خود کرپے پر غیر قانونی تعمیرات کو شہ دینے کا الزام عائد تھا ۔ اس  ہائی پرو فائل گمشد گی کے ۴؍ سال مکمل ہو نے پر سماجی کار کن گیانیشور لوکھنڈے نے پر انت آفس کو ایک مکتوب دے کر سنجیو کر پے کو ڈھونڈ نے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد پرانت آفیسر جگجیت سنگھ گرسے نے تھانے ضلع کلکٹر کو مکتوب لکھ کر اسپیشل اسکواڈ بنانے کی درخواست کی ہے۔
  عیاں رہے کہ سابق رکن اسمبلی جوتی کلانی نے سنجیو کر پے پر ۳۰؍ سے زائد متنازعہ عمارتوں کو اجازت نامہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ان متنازعہ عمارتوں کو اجازت نامہ دینے سے متعلق کوئی بھی معلومات میونسپل انتظامیہ کو نہیں ہے۔ 
              متنازعہ ٹاؤن پلانر کا تقرر 
 گزشتہ روز الہاس نگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ۴؍ سال بعد مستقل طور پر ارون گُڑگوڑے کو نیا ٹاؤن پلانر مقرر کیا ہے ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ میونسپل انتظامیہ نے جس شخص کو سنجیو کرپے کی جگہ ٹاؤن پلانر مقرر کیا ہے اُس پر بھی غیر قانونی تعمیرات کو اجازت نامہ دینے کا کیس چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK