مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے دعویٰ کیا ہے کہ راہل گاندھی کانگریس کو الیکشن میں جیت دلانے میں ناکام ہو رہے ہیں، اسلئے انہیں پارٹی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا راہل گاندھی صرف اپنے وجود کو بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا بیان حال ہی میں راہل گاندھی کی جانب سے آر ایس ایس پر کی گئی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔
راہل گاندھی۔ تصویر:آئی این این

یاد رہے کہ رہل گاندھی ایک بیان میں کہا تھا کہ آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا تنظیموں کا بنیادی مقصد ہندوستان کے آئین کو تباہ کرنا ہے۔ آج جسے ہم ہندوستان کہتے ہیں وہ آئین کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔آج آر ایس ایس۔بی جے پی نظریہ کے لوگ آئین کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ جو بھی کہیں، ان کا اصل مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔
راہل کے مطابق’’ کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ہندوستان میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو۔ وہ چاہے کچھ بھی کریں، امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے جھک بھی سکتے ہیں، لیکن ان کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’ہمارا مشن آئین کی حفاظت اور اسے مضبوط کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے تحفظ کی روح اور پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچے، اور اسی لئے ہم نےرن فار امبیڈکر، رن فار کانسٹی ٹیوشن کا اہتمام کیا ہے۔
اس کے بعد راہل گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے منڈی ہاؤس سے کانگریس کے درج فہرست ذات (ایس ٹی) ونگ کی جانب سے منعقد کی گئی میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ دوڑ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات اور ہندوستان کے آئین سے ہماری وابستگی کی علامت ہے۔ آج جب آئینی اقدار پر حملہ ہو رہا ہے، ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہئے اور بابا صاحب کے دکھائے گئے عزم کے ساتھ ہر طرح کی ناانصافی اور امتیاز کے خلاف لڑنا چاہئے۔ جے بھیم، جے سنویدھان، راہل گاندھی کی تنقید کے بعد وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے انہیں جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی کو کانگریس پارٹی سے ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں کیونکہ وہ پارٹی کو انتخابات میں جیت کی طرف نہیں لے جا سکتے۔ راہل گاندھی نے اپنی پارٹی کے اندر جاری تنازعات سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیئے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ آج (۱۴؍اپریل) بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی منائی جا رہی ہے۔