Inquilab Logo

امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی ممالک میں فلسطین کیلئے مظاہرے

Updated: November 20, 2023, 12:13 PM IST | Agency | Gaza

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

Protest scenes in Britain. Photo: INN
برطانیہ میں احتجاج کے مناظر۔ تصویر : آئی این این

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ غیرملکی خبروں کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی یورپی ممالک میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات کیے گئے۔ امریکہ کے شہر ہیوسٹن اور مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی کےیونین اسٹیشن پر غزہ غزہ کےنعرے لگائےگئے، شکاگو ٹریبیون آفس کےسامنے مظاہرین نےفلسطینی شہدا کے نام سے بھرے پوسٹرز کے ساتھ احتجاج کیا۔
 غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ بھر میں ۱۰۰؍ سےزائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے،برطانوی شہر برمنگھم میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، برمنگھم میں کیے گئے مظاہرے میں کنزرویٹو ایم پی شبانہ محمود کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی موجود تھے۔ احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کےحق میں ووٹنگ نہ کرنے والے بھی فلسطین پرمظالم میں شریک ہیں ، مظاہرے میں وزیراعظم رشی سونک اور کیئر اسٹارمرکیخلاف شیم آن یو کے نعرے لگائے گئے۔
بارسلونا میں فائر فائٹرز کی جانب سے فائرٹرک کے سائرن بجاکر فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کا مطالبہ کیا گیا۔
لبنان، بحرین اور یونان کے شہر ایتھنز میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیاگیا جبکہ یمن میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی۔ 
 قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عمان میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK