Inquilab Logo Happiest Places to Work

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ ِ بنیاد

Updated: May 19, 2025, 10:54 AM IST | Aejaz Abdul Ghani | Kalyan

اتوار کے روز نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کلیان اور ڈومبیولی شہروں کی ’چنئی پیٹرن‘ کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

Deputy Chief Minister Eknath Shinde inaugurating a project. Photo: INN
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ایک پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 اتوار کے روز نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کلیان اور ڈومبیولی شہروں کی ’چنئی پیٹرن‘ کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہر شہر اپنی صاف صفائی اور خوبصورتی کیلئے جانا جاتا ہے لہٰذا اس مہم کی مدد سے یہ دونوں شہر نہ صرف ریاست بلکہ ملک کے سب سے زیادہ صاف ستھرے اور مثالی شہروں کے طور پر جانے جائیں گے۔
 اتوار کی شام ساولا رام اسپورٹس کمپلیکس میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور رکن پارلیمان شری کانت شندے نے اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کے تحت کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے ذریعے شہرسے کچرا جمع کرنا، نقل وحمل، سڑکوں کی صفائی اور شہر کی صفائی کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شہر کی صاف صفائی کیلئے لائی گئی سیکڑوں گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔
اس پروجیکٹ کے تحت جدید ترین مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے شہر اور سڑکوں کی صفائی کی جائے گی۔ اس کام کی نگرانی کیلئے ۲۴۷؍ کمانڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے ۲۴؍گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ داوڑی علاقے میں ٹاٹا اِسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔ اس سینٹر میں ۷؍ ہزار طلبہ کو ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی۔ جس میں روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈرون کی ٹریننگ شامل ہوگی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں درکار انجینئر، آپریٹر، ٹیکنیشیئن جیسے ہنر کیلئے یہاں تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK