Inquilab Logo Happiest Places to Work

نائب وزیر اعلیٰ نےبارامتی میں ’راج ماتا جیجاؤ‘ بس سروس کا افتتاح کیا

Updated: June 08, 2026, 10:34 AM IST | Baramati

سونیترا پوار نے ایس ٹی کے افسران کو بارامتی بس ڈپو کے علاقے میں صاف صفائی برقرار رکھنے، بسوں کی بروقت روانگی اور مسافروں کی حفاظت پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔

Deputy Chief Minister Sunitra Pawar inaugurating the bus service. Photo: INN
نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

نائب وزیر اعلیٰ سونیترا اجیت پوار نےاتوار کو نئی متعارف کرائی گئی جدید سہولیات سے لیس’’راج ماتا جیجاؤ‘‘ اسمارٹ بس سروس کا افتتاح بارامتی ڈپو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بارامتی تعلقہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ہمیشہ ترجیح دی۔ انہوں نےاسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی)کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارامتی بس ڈپو کے علاقے میں صاف صفائی برقرار رکھنے، بسوں کی بروقت روانگی، مسافروں کی حفاظت اور ان کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے۔ 
وہ بارامتی بس اسٹیشن پر ایس ٹی کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو ’ہندو ہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے سوچھ سندر بس اسٹیشن مہم ۲۰۲۵ء میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر میئر سچن ساتو، سب ڈویژنل آفیسر اتم دیگھے، بارامتی ایم آئی ڈی سی کے علاقائی افسر ہنومنت پاٹل، ایس ٹی کارپوریشن کے پونے ڈویژن کنٹرولر ارون سیا، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر کشور مانےکے ساتھ کارپوریشن کے ملازمین، تنظیم کے عہدیداران اور مقامی عوامی نمائندے موجود تھے۔ نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار نے کہا کہ’ ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کلین بیوٹی فل بس اسٹیشن مہم ۲۰۲۵ء‘ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ممبئی میں ایک پروگرام میں بارامتی بس اسٹیشن کو انعام کی رقم اور ایک یادگار پیش کی جائےگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: آٹھ ایشیائی شیر کے بچے گرمی سے ہلاک ہوئے، بیبیشیا انفیکشن سے نہیں: گجرات حکومت

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ آنجہانی اجیت پوار کے ویژن کے تحت بارامتی تعلقہ میں مختلف ترقیاتی کام مکمل کئےگئے ہیں۔ ان کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے تعلقہ کی ترقی کے معاملے میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے کی کوشش کی جائے۔ بارامتی کے تمام لوگوں کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ ان کے تصور سے بنائے گئے اس بس اسٹینڈ کو ریاست کی طرف سے پہلا انعام ملا ہے۔ اس سے بارامتی کی عزت افزائی ہوئی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس انعام کے ذریعے شہریوں کی ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بارامتی کے لوگوں اور کارپوریشن کے افسران و ملازمین کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK