Inquilab Logo

اسی ماہ ٹیکہ لینے کے باوجود فاروق عبداللہ کورونا پازیٹیو

Updated: March 31, 2021, 11:28 AM IST | Agency | Srinagar

نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموںکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ ان میں اس وائرس کی کچھ علامتیں نظر آ رہی ہیں۔

Farooq Abdullah. Picture:INN
فاروق عبداللہ۔تصویر :آئی این این

  نیشنل کانفرنس کے صدر  اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ  کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ ان میں اس وائرس کی کچھ علامتیں نظر آ رہی ہیں۔  ۸۵؍ سال کے فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی ماہ کی ۲؍ تاریخ کو فاروق عبداللہ نے کورونا کا ٹیکہ لیا تھا ۔  عمر عبداللہ نے لکھا کہ ’’میں اور میرے گھر والے ٹیسٹ کرائے جانے تک قرنطینہ اختیار کر رہے ہیں۔ اُن تمام لوگوں سے جو گزشتہ چند دنوں کے دوران ہمارے رابطے میں آئے ہیں، سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ لازمی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔    فاروق عبداللہ نے  اسی ماہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ ہر فرد کو کچھ ہفتوں کے فاصلے سے ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور فاروق عبداللہ کو ابھی تک صرف ایک خوراک دی گئی تھی۔عمر عبداللہ کے ٹویٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ  میں  فاروق عبداللہ کی فوری صحت یابی اور ان کے اہل خانہ کی اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فاروق عبداللہ کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ اور جملہ اہل خانہ  کے لئے بھی دعا گو ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK