Inquilab Logo

کارروائی کے باوجود غیرقانونی اسکولوں میں داخلہ کا عمل جاری

Updated: April 01, 2024, 12:14 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

شہر کے ایسے ۱۷۲؍ اسکولوں میں سے متعدد اسکول آئندہ تعلیمی سال کیلئے بچوں کاداخلہ لے رہے ہیں۔

The civic administration had taken action against 38 illegal schools. Photo: INN
شہری انتظامیہ نے ۳۸؍غیرقانونی اسکولوں پر کارروائی کی تھی۔ تصویر : آئی این این

شہر ومضافات کے غیر قانونی اسکولوں کے خلاف گزشتہ سال کی جانےوالی کارروائی سے ان اسکولوں کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کےعلاوہ اسکول انتظامیہ کافی پریشان ہوگیا تھا۔ انہوں نے حکومت سےاس معاملہ پر توجہ دینے کی اپیل کی تھی جس کی وجہ سے حکومت نے مانسون اجلاس میں ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنےکامعاملہ معطل کردیاتھا، اس کے باوجود ان غیر قانونی اسکولوں میں سےمتعدد اسکولوں نے نئے تعلیمی سال کیلئے بچوں کاداخلہ لینے کا عمل پھر شروع کر دیاہے۔ 
  ریاستی محکمۂ تعلیم کی طرف سے کرائے گئے سروے کےمطابق ممبئی میں ۲۹۰؍ غیر قانونی اسکول جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’نابینا رائے دہندگان کو ’بریل ووٹر انفارمیشن سلپ‘ دی جائے گی ‘‘

ایجوکیشن کمشنریٹ کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن نے بی ایم سی کے محکمہ تعلیم کو متعلقہ اسکولوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیاتھا جس کے مطابق شہری انتظامیہ نے بغیر سرکاری منظوری کے جاری اسکولوں کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔ اس دوران۳۸؍ اسکولوں پر کارروائی کی گئی تھی اور ان اسکولوں کے طلبہ کو قریبی اسکولوں میں ضم کر دیا گیا تھا۔ فی الحال بی ایم سی کی حدود میں ۱۷۲؍غیر قانونی اسکول جاری ہیں لیکن حکومت نے اب تک ان اسکولوں کے حوالے سے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس دوران ان غیر قانونی اسکولوں نے آئندہ تعلیمی سال کیلئے داخلےکا عمل شروع بھی کردیا ہے۔ 
 ان اسکولوں میں اپنےبچے کاداخلہ کرانے والے سرپرستوں میں سےبیشتر کو ان کے غیر تسلیم شدہ ہونے کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں چاہئے کہ بچوں کاداخلہ کرانے سےقبل اسکول کےبارے میں معلومات حاصل کرلیں کہ آیا وہ اسکول حکومت سے تسلیم شدہ ہے یانہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK