• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عازمینِ حج کی سہولت کیلئے ’مشاعر‘ میں ترقیاتی منصوبے مکمل

Updated: May 17, 2025, 12:32 PM IST | Agency | Makkah Mukarramah

مکہ مکرمہ میں پیدل چلنے والوں کیلئے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا، مکہ بس پروگرام کا بھی آغاز، منیٰ میں اسپتال قائم۔

A 200-bed hospital has also been built in Mina. Photo: INN
منیٰ میں بھی ۲۰۰؍بستروں کا اسپتال بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں رائل کمیشن برائےمکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہےکہ حج ۱۴۴۶؍ہجری کے لیے عازمینِ حج کی خدمت کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 
 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقےمیں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حج آپریشنل پلان کے تحت’مکہ بس‘ پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت مکہ مکرمہ میں ۴۰۰؍ بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو۱۲؍راستوں کے لیے مخصوص ہیں۔ 
 سعودی عرب میں حجاج کرام کی سہولت و سلامتی کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، مزدلفہ اور عرفات) میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن کے تحت مزدلفہ میدان میں ایک لاکھ۷۰؍ ہزار مربع میٹر پر مخصوص ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جسے ’نرم راستے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 
 اس کے علاوہ منی کی وادی میں امور صحت کےحوالے سے ۲۰۰؍بستروں پر مشتمل اسپتال جبکہ ۷۱؍طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ ایام حج میں مستقل طورپر فعال رہے گا۔ 
 حجاج کے آرام کے پیش نظر مشاعر مقدسہ میں مختلف مقامات پر سایے کا انتظام کیا گیا ہے علاوہ ازیں پینےکےپانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتےہوئےمتعدد مقامات پر ۴۰۰؍واٹرکولرز بھی لگائے گئے ہیں۔ 
 دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام(ایم او ایچ اے پی) اور ایمریٹس ہیلتھ سروسز نے عازمینِ حج کو مشورہ دیاہے کہ وہ اہم حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں، ضروری اشیاء پیک کریں اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 
 حج پر جانے سے پہلے ضروری ویکسین لینا ضروری ہے۔ تمام حج ٹیکے سفر سے کم از کم ۱۰؍دن پہلے لگوائے جائیں۔ یہ جسم کو ٹارگٹڈ بیماریوں کے خلاف ضروری قوت مدافعت پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK