• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ٹی ملازمتوں میں ریزرویشن کیلئے دھنگر سماج کا احتجاج

Updated: October 01, 2025, 10:51 PM IST | Mumbai

راویر،پربھنی، جالنہ، کرمالہ سمیت مختلف شہروں میں دھرنا، راستہ روکو آندولن اور انسانی زنجیر بناکر مطالبہ کیا گیا کہ’’ریزرویشن ہمارا حق ہے‘‘

This is how members of the Dhangar community protested for reservation in Nanded on Wednesday. (Photo by X)
ناندیڑمیں بدھ کو دھنگر سماج کے افراد نے ریزرویشن کیلئے اس طرح احتجاج کیا۔(تصویربذریعہ ایکس)

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ محکمے کی  ملازمتوں میں ریزرویشن کے مطالبے کے تحت دھنگر برادری کی جانب سے پورے مہاراشٹر میں بدھ کو احتجاج کیا گیا۔مختلف شہروں اور گاؤں میں مظاہرین نے  راستہ روکو آندولن کیا اور مطالبہ کیا کہ ’’ہمیں ایس ٹی زمرے میں ریزرویشن دیا جائے‘‘ دھنگر برادری کا کہنا ہے کہ ہمیں ایس ٹی زمرے میں ریزرویشن دیا جائے۔ اسی مطالبے کے تحت ریاست بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر راستہ روکوآندولن بھی کیا گیا ہے۔ اس مطالبے کی آگ اب پورے ریاست میں پھیل گئی ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ پربھنی، جالنہ، شولاپور، جلگاؤں جیسے کئی اضلاع میں یہ تحریک پھیل گئی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق جلگاؤں ضلع کے راویر میں دھنگر برادری نے ریزرویشن کے مطالبے پر جارحانہ انداز اختیار کیا۔ راویر میں اونکاریشور-برہانپور ہائی وے پر چکاجام احتجاج کیا گیا۔ اس  باعث ہائی وے جام ہوگیا  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھنگر برادری کے افراد بڑی تعداد میں سڑک پر اتر آئے اورانہوں نے  نعرے بازی کی۔ یہ چکاجام کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ دوسری جانب راویر کے ایم ایل اے امول جاولے کی رہائش گاہ کے باہر بھی دھنگر برادری کے افراد نے ڈھول بجا کر احتجاج کیا اور میمورنڈم دیا۔
 ایس ٹی ملازمتوں میں دھنگر برادری کا کوٹہ  شامل کرنے کے مطالبے کے لیے پربھنی میں بھی دھنگڑ برادری سڑک پر اتر آئی۔ ضلع کے کئی مقامات پر بدھ کو چکاجام احتجاج کیا گیا۔ پربھنی-گنگا کھیڑ روڈ پر  دھنگڑ سماج کے افراد نے دھرنا دیا۔ اس مظاہرے کی وجہ سے یہاں بھی کچھ گھنٹوں کیلئے ٹریفک نظام مسدود رہا۔
 ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق جالنہ کے آکاشوانی چوک پر نیشنل ہائی وے پر دھنگر برادری نے راستہ روکو مظاہرہ کیا۔ دھنگر برادری کے افراد نے  انسانی زنجیر بنا کر ممبئی-ناگپور ہائی وے کو تقریباً پون گھنٹہ تک روک کر رکھا۔ ریزرویشن کے مطالبے کے لیے جلگاؤں شہر سمیت ضلع کے مختلف تعلقوں میں احتجاج ہوا۔ راستہ روکو کی وجہ سے ہائی وے پر دونوں طرف کی ٹریفک رک گئی اور ایک سے دو کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اس احتجاج میں خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی برادری کو ریزرویشن دیے جانے پر اعتراض نہیں ہے، لیکن ہمیں بھی ریزرویشن دیا جانا چاہیے۔ اس احتجاج  کے ذریعے جالنہ میں جاری دیپک بوراڈے کی بھوک ہڑتال کو بھی حمایت دی گئی۔
 اطلاعات کے مطابق شولاپور ضلع کے کرمالہ میں بھی دھنگر برادری کی جانب سے راستہ روکواحتجاج کیا گیا ۔ احمد نگر سے ٹیمبھورنی ہائی وے پر کرمالہ کے مولا علی ماڑ علاقے میں راستے پر دھرنا دیا گیا ۔ اس موقع پر دھنگر برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے  ڈھول تاشہ بجا کر سڑک بند کر دی۔مظاہرین نے نعرے لگائے ’’ریزرویشن ہمارا حق ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں‘‘ رپورٹ کے مطابق شولاپور-دھولیہ  نیشنل ہائی وے پر راستہ روکو کیا۔ جامکھیڑ پھاٹک پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ اس راستہ روکو آندولن کی وجہ سے شولاپور-دھولیہ  ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا  کہ ہمیں ایس ٹی زمرے میں فوری طور پر شامل کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK