Inquilab Logo

دھاراوی ری ڈیولپمنٹ: اڈانی گروپ کی اہل افراد کو فی فلیٹ ۱۷؍ فیصد زیادہ رقبہ دینے کی پیشکش

Updated: January 15, 2024, 7:05 PM IST | Mumbai

دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے تحت آج اڈانی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جھوپڑ پٹی کے اہل افراد کو فی فلیٹ ۱۷؍ فیصد زیادہ رقبہ دے گا، یعنی ایک فلیٹ ۳۵۰؍ مربع فٹ کا ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ آج دھاراوی کے جو افراد اہل ہیں، انہیں ۳۵۰؍مربع فٹ رقبہ کا فلیٹ دیا جائے۔ خیال رہے کہ اڈانی گروپ مہاراشٹر حکومت کے ساتھ مل کر دھاراوی کی تجدید کاری کررہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلیٹ کا رقبہ جھوپڑ پٹی کی تجدید کاری کےمنصوبے میں کئے گئے وعدےسے ’’۱۷؍ فیصد زیادہ ‘‘ ہے ۔ اپنے بیان میں گروپ نے کہا کہ نئے فلیٹ میں باورچی خانہ اور طہارت خانہ ہوگا، مزید یہ کہ غیر رسمی طور پر تجدید کار کے ذریعے ۲۶۹؍مربع فٹ کا مکان دیا جا رہا تھا۔۲۰۱۸ء سے ریاستی حکومت نے ۳۲۲۔۳۱۵؍ مربع فٹ کے مکان دینے کا آغاز کیا۔ تجدید شدہ علاقے میں کمیونٹی ہال،تفریحی ہال،عوامی پارک، شفا خانہ اور بچوں کی نگہداشت کا مرکز بھی ہو گا۔ واضح رہے کہ یکم جنوری کو ۲؍ ہزار افراد کو اس رہائشی تجدید کاری میں رہائش کا اہل قرار دیا گیا۔جو افراد اس تجدید کاری میں رہائش کیلئے نا اہل قرار پائے گئے ان کوحکومت کی مقدور کرایہ پالیسی کے تحت رہائش مہیا کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ دھاراوی تجدید کاری منصوبہ ایک مخصوص عزم ہے جو مہاراشٹر حکومت اور اڈانی کے مابین قرار پایا ہے۔اس کمپنی نے نومبر ۲۰۲۲ء میں ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑپٹی کی تجدید کاری کا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK