Inquilab Logo

دھولیہ :ضلع انتظامیہ کی جانب سے ووٹر بیداری مہم کے تحت ریلی‎ نکالی گئی

Updated: May 01, 2024, 8:18 AM IST | Ismail shad | Dhule

شرکاء میں شامل سرکاری افسران،اہل کار،اساتذہ اور طلبہ نے ’’ووٹ کر دُھولیکر‘‘کا نعرہ لگایا۔

The District Collector can be seen flagging off the voter awareness rally. Photo: INN
ووٹر بیداری ریلی کو ضلع کلکٹر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 لوک سبھا انتخاب میں ووٹنگ کا فیصد بڑھانے اور رائے دہندگان میں ووٹ سے متعلق بیداری لانے کیلئے  دھولیہ ضلع انتظامیہ، شہری انتظامیہ کی جانب سے سوئپ کے تحت۳۰؍ اپریل منگل کو ’’ ووٹ کر دُھولیکر ‘‘ مہاریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں محکمہ محصول، ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، ضلع پولیس انتظامیہ کے ہمراہ نجی اسکول، کالجز کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شریک ہوکر رائے دہندگان سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔    

یہ بھی پڑھئے: امیت شاہ کا بنگال میں انتباہ، الیکشن کے بعد تشدد ناقابل برداشت ہوگا

ضلع ایس پی آفس، بس اسٹیشن سے متصل ڈاکٹر امیبڈکر چوک پر صبح۷؍ بجے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر پھولوں کی مالا چڑھاکر ریلی کا آغاز کیا گیا۔شہرکے مختلف راستوں، چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے ووٹ بیداری مہاریلی کا اختتام جون اسیول اسپتال سے متصل گروڈ میدان پر ہوا۔یہاں ضلع الیکشن آفیسر، ضلع کلکٹر ابھینو گوئل نے عوام سے  خطاب کیا اور بتایا کہ ۲۰؍ مئی ۲۰۲۴ء کو دھولیہ لوک سبھا حلقے میں رائے دہی عمل میں آئے گی۔اس میں رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا ضرور بہ ضرور استعمال کریں۔ووٹ دینا ہر ایک رائے دہی کا قومی فریضہ ہے۔ اس ریلی میں ضلع کلکٹر ابھینو گوئل، ضلع ایس پی شری کانت دھیورے، میونسپل کارپوریشن کمشنر انیتا دگڑے پاٹل، ضلع پریشد سی ای او وشال نرواڈے،  زیڈپی  ایڈیشنل سی ای او چندرکانت پوار، نائب ضلع کلکٹر نتن گوانڈے، سنجے بانگڑے، ڈپٹی میونسپل کمشنر کرونا ڈہاڑے، سنگیتا ناندورکر ودیگر افسران ، ملازمین موجود تھے۔ ضلع کلکٹر نے ریلی سے خطاب کیا اورطلبہ، اساتذہ نے ووٹ بیداری کے متعلق گیت، نکڑ ناٹک پیش کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK