خشک سالی سے پریشان کسان نے پپیتے کی فصل پرٹریکٹرچلادیا، روہت پوار نے مدد دلانے کا تیقن دیا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 3:33 PM IST | Agency | Dhule
خشک سالی سے پریشان کسان نے پپیتے کی فصل پرٹریکٹرچلادیا، روہت پوار نے مدد دلانے کا تیقن دیا۔
ضلع میں خشک سالی اور پانی کی قلت سے پریشان ایک کسان نے اپنی تقریباً ۳؍ ایکڑ پپیتے کی فصل پر ٹریکٹر چلا کر اسے تباہ کر دیا۔ کسان نے یہ قدم رکن اسمبلی روہت پوار کی موجودگی میں اٹھایا۔ روہت پوار علاقے میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورے پر تھے۔ اسی دوران انہوں نے کسان کو کھیت میں کھڑی فصل تباہ کرتے دیکھا اور اس کی وجہ دریافت کی۔ یہ معاملہ چنچوار علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ یہاں کسان اسلام الدین پٹیل نے تقریباً تین ایکڑ زمین پر پپیتے کی فصل لگائی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:بنچ کی غیر اعلانیہ تبدیلی پر سپریم کورٹ میں زور دار بحث، ججوںکا اظہارِ ناراضگی
کسان کے مطابق فصل تیار ہونے کے باوجود پانی کی کمی کے باعث پودوں پر پھل نہیں آئے۔ اس سے اس کی محنت اور پوری لاگت خطرے میں پڑ گئی۔کسان نے بتایا کہ اس نے پپیتے کی فصل کیلئے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ کیے، لیکن خشک سالی کے باعث پھل ہی نہیں آئے۔ ایسے میں نقصان بڑھنے کے بعد اس نے کھیت میں کھڑی فصل کو ہی تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ این سی پی (شرد پوار) کے رکن اسمبلی روہت پوارنے کسان سے کہا کہ فی الحال فصل کو تباہ نہ کریں، کیونکہ سرکاری افسران علاقے میں سروے اور پنچ نامہ کر رہے ہیں۔ کسان نے کہا اب تک کوئی بھی افسر نہیں آیا اورنہ ہی آنے کی امید ہے۔