Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ : شہری انتظامیہ غفلت کی نیند سے جاگا، خستہ حال راستے کی مرمت کا کام شروع

Updated: June 30, 2025, 4:30 PM IST | Ismail Shad | Dhule

اقلیتی آبادی والے علاقے میں واقع نیشنل ہائی اسکول کی طرف جانیوالے راستےپر نالی کا پانی بہنے اوراطراف کے گڑھوں کے سبب راہگیروں کا چلنا اورسواریوں کا گزرنا محال تھا۔

In the picture below, construction work on the drain and road is underway. Photo: INN
زیر نظر تصویر میں نالی اورسڑک کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

 اقلیتی علاقے کا سب سے مصروف ترین نندی روڈ، اجمیرا نگر پٹی اور مسلم نگر علاقے سے متصل نیشنل اردو ہائی سکول کی طرف جانے والے راستے کے بیچ میں نالی کے پائپ سے گندے پانی کے رساؤ سے اسکولی طلباء کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء، اساتذہ اور علاقے کے لوگوں کو راستے سے گزرنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔ نالی کی مرمت کے لیے پائپ لاکر رکھے گئے تھے لیکن پندرہ دن سے زیادہ کا وقت گزرجانے کے بعد بھی شہری انتظامیہ نالی کی مرمت کے کام میں ہنوز تساہل برت رہا تھا۔ مقامی افراد سے شکایت موصول ہونے پر روزنامہ انقلاب نے مذکورہ اقلیتی علاقے کے مسئلے پر ۲۵؍جون کی اشاعت میں اخبار ھٰذا میں  رپورٹ شائع کی۔ جس کے بعد انتظامیہ غفلت کی نیند سے جاگا اور دو دن بعدہی خستہ حال نالی کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ 

۲۵؍جون کو شائع ہونیوالی خبر کاعکس۔ 
 اس مسئلے کےمتعلق انقلاب سے بات چیت کرنے والے سماجی خدمت گار شکیل انصاری، ندیم شیخ کے علاوہ علاقے کے دیگر لوگوں نے کہا کہ ’’ خستہ حال نالی اور مخدوش سڑک کی خبر مع تصویر انقلاب نے شائع کی جس کا اثر یہ ہوا کہ شہری انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔ اس خبر کا اثر تھا کہ دو دن بعد ہی نالی کی مرمت کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا اور آس پاس کے گڑھے بھی بھرے جارہے ہیں۔ ‘‘ بتایا گیا کہ دو تین روز میں نالی کی مرمت کا کام مکمل ہوجائے گا۔ ہم سبھی مقامی افراد انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK