Inquilab Logo

سرور سست رفتار سے چلنے پر آن لائن داخلہ لینے میں پریشانی

Updated: June 11, 2024, 2:22 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

یونیورسٹی کا آن لائن فارم پُر کرنے کے بعد طلبہ کو مائناریٹی ڈگری کالجوں میں داخلہ میں دشواریوں کا سامنا۔

Students had to wait for a long time to complete the admission process. Photo: INN
داخلہ کی کارروائی مکمل کرنےکیلئے طالبات کو دیرتک انتظار کرنا پڑا۔ تصویر : آئی این این

ان دنوں  ڈگری کالج کے پہلے سال ( ایف وائی) میں داخلہ لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔پیر کو جب طلبہ مائناریٹی کالج میں داخلہ لینے کیلئے پہنچے تو سرور  کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے انہیں ۲؍ گھنٹے سےڈھائی گھنٹے تک کا وقت لگ گیا۔ واضح رہے کہ ایچ ایس سی بورڈ امتحانات کے نتائج آنے کے بعد ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ممبئی یونیورسٹی سے اپنا رجسٹریشن کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد اگر کسی مائناریٹی کالج میں انہیں ایف وائی بی اے/ بی ایس سی /بی کام/بی ایف ایس یا بی ایس سی ۔آئی ٹی میں داخلہ لینا ہوتا ہے تو انہیں اس کالج کی ویب سائٹ پر بھی تفصیل پُر کرنی ہوتی ہے۔ متعدد  مائناریٹی کالج کی جانب سے پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے  اور پیر کو ان کالج میں داخلہ لینے کی کارروائی شروع کی گئی۔طلبہ کا فارم پہلے ویری فائی کیا گیا لیکن جب کالج اسٹاف نے داخلہ کا سلسلہ شروع کیا تو یونیورسٹی کا سرور سست رفتاری سے چلنے  کے سبب  داخلہ کی کارروائی میںپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح کی پریشانی ممبرا کی ایک ڈگری کالج میں بھی ہوئی۔ داخلہ لینے کی قطار میں کھڑی ایک طالبہ کے سرپرست نے بتایاکہ ’’سرور سست رفتار سے چلنے کے  سبب ایک بچی کو داخلہ لینے کیلئے پونے ۲؍ گھنٹہ لگ گیا۔ سرور پر داخلہ کا ویری فکیشن ہی نہیں ہو رہا تھا۔ بار بار کوشش کر نے کے بعد  فارم آن لائن کنفرم  ہوا۔‘‘
بی کام ( اکاؤنٹنگ اینڈ فائنانس ) میں داخلہ کیلئے آنے والی ایک طالبہ نے بتایاکہ ’’ ہم داخلہ کیلئے تقریباً سوا گیارہ بجے  کالج آئے تھے اور داخلہ کیلئے میرا چوتھا نمبر تھا لیکن کارروائی مکمل ہوتے ہوتے دوپہر کے ایک بج گئے۔ شروع شروع میں سرور بہت ہی سست رفتار سے چل رہا تھا البتہ بعد میں تقریباً دوپہر ۱۲؍ بجے اس کی رفتار بہتر ہوئی لیکن کئی لوگ کافی دیر تک کھڑے ہو کر واپس ہو گئے کیونکہ کالج میں داخلہ کیلئے دوپہر ساڑھے۱۲؍ بجے تک مین گیٹ سے داخل ہونے دیا جاتاہے۔ 
 انہوں نے مزید بتایاکہ ’’ میرے فارم میںبھی غلطی تھی اور یونیورسٹی کے رجسٹریشن کی جگہ کالج رجسٹریشن لکھ دیا تھا  البتہ کالج میں فارم درست کرنے کا انتظام کیا گیاتھا اور یہ سب کارروائی کرنے میں دوپہر کے ڈیڑھ بج  گئے۔‘‘  دریں اثناءکالج اسٹاف نے بھی سرور کے سست چلنے کی شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK