Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی سپلائی چین میں خلل، اس وقت کا سب سے بڑا خطرہ: آر بی آئی گورنر

Updated: June 05, 2026, 10:01 PM IST | Mumbai

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو کہا کہ معیشت کے سامنے اس وقت سب سے بڑا خطرہ عالمی جغرافیائی سیاسی حالات کے سبب عالمی سپلائی چین میں پیدا ہونے والا خلل ہے۔

Sanya Malhotra.Photo:PTI
سنجے ملہوترا۔ تصویر:پی ٹی آئی

 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو کہا کہ معیشت کے سامنے اس وقت سب سے بڑا خطرہ عالمی جغرافیائی سیاسی حالات کے سبب عالمی سپلائی چین میں پیدا ہونے والا خلل ہے، کیونکہ اس کا اثر مہنگائی پر پڑتا ہے۔
 ملہوترا آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے دو ماہی جائزہ اجلاس کے بعد روایتی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ آر بی آئی کی دو ماہی جائزہ رپورٹ میں جگہ جگہ خطرات کے ذکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی کئی باتیں ہیں جو مہنگائی اور اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتی ہیں، ان میں جغرافیائی سیاسی تنازعات اور مانسون کی کمی کے تخمینے جیسے خطرات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ `دیکھنا ہے کہ آگے صورتحال کیسے بنتی ہے، مغربی ایشیا میں تنازع کب ختم ہوتا ہے اور سپلائی چین کی بحالی میں کتنا وقت لگتا ہے۔ اسی تناظر میں آر بی آئی گورنر نے کہا کہ `ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے ہماری سب سے بڑی تشویش سپلائی چین کے تعلق سے ہے۔
مہنگائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ آر بی آئی مہنگائی کی توقعات پر نظر رکھے گا۔ اس کے لیے آر بی آئی خاندانوں کے درمیان اپنی سروے رپورٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے ذرائع سے ملنے والی معلومات (ڈیٹا) پر بھی توجہ دیتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے جائزے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے جو مہنگائی پر آر بی آئی کے تازہ ترین تخمینوں میں جھلکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رمیش بابو پرگنانندھا فائنل راؤنڈ میں پہنچے، اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب جیتا


 آر بی آئی کا تازہ ترین تخمینہ اس مفروضے پر مبنی ہے کہ خام تیل کے دام  فی الحال۹۵؍ ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہیں گے۔  انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا رجحان صحت مند ہے۔ گزشتہ مالی سال کے جی ڈی پی کے دوسرے پیشگی تخمینوں میں بھی یہ واضح نظر آتا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں اس میں تھوڑی نرمی رہی، اس کے باوجود کیپٹل فارمیشن (سرمایہ سازی) کی شرح نمو اچھی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں ہندوستان میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ۹۵؍ ارب ڈالر کی سطح پر تھی۔ ایف ڈی آئی میں طویل مدتی بہتری کے رجحانات کی بنیاد پر اس کے رواں مالی سال میں ۱۰۰؍ ارب ڈالر سے۱۲۰؍ ارب ڈالر کی سطح تک ہونے کا امکان ہے۔ آر بی آئی گورنر نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے وقت میں بھی ایف ڈی آئی کا بہاؤ مضبوط رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے:’’رام چرن کی ’’پیدی‘‘ نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا


روپے کی شرح تبادلہ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے لیے روپے کی ایسی کوئی مخصوص شرح تبادلہ نہیں ہے جسے وہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، لیکن یہ ضرور دیکھا جاتا ہے کہ غیر ملکی زر مبادلہ کی مارکیٹ میں سٹے بازی کی وجہ سے کوئی بڑی اتھل پتھل تو نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی ایسی سرگرمیوں کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ ہم مارکیٹ میں کسی بھی طرح کے سٹے بازی کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ آر بی آئی گورنر نے واضح کیا کہ مرکزی بینک نے اپنے ذخائر سے سونے کی کوئی فروخت نہیں کی ہے، بلکہ اس کے اسٹاک میں تھوڑی بہتری ہی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK