Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی یوم ماحولیات پرریلوے ملازمین کو ماحولیات کے تحفظ کا حلف دلایا گیا

Updated: June 06, 2026, 3:48 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پانی بچانے، ہریالی بڑھانے، صاف صفائی رکھنے اور گندگی سے دور رہنے پر زور، ماحولیات سے متعلق اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دینے کی تاکید۔

A view of the Central Railway on World Environment Day. Photo: INN
عالمی یوم ماحولیات پرسینٹرل ریلوے کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ماحولیات کا تحفظ ہرمسافر اور ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔ سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے میں عالمی یومِ ماحولیات پر ماحولیات کے تحفظ کا ریلوے بورڈ کے صدر ستیش کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملازمین کو حلف دلایا۔ پانی بچانے، ہریالی بڑھانے، صاف صفائی رکھنے اور گندگی سے دور رہنےپر زور دیا گیا۔ 
اس موقع پر پانی بچانے کےلئے ریلوے کے اناؤنس سسٹم پر خصوصی ٹون بجاتے ہوئےایک ایک بوند پانی بچانے اوراس کی قیمت کا پیغام دیا گیا۔ 
اس کے علاوہ خاص طورپر یہ واضح کیا گیا کہ ماحولیات کا تحفظ کوئی وقتی چیز نہیں بلکہ مسلسل کیاجانے والا عمل ہے اوراس کے لئے ہم سب کو فکرمندی کے ساتھ کام کرنا ہوگا ورنہ آنے والے وقتوں میں ماحولیات کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے ہم سب اپنی ذمہ داری محسوس کریں تاکہ ہم خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کےلئے بھی سود مند بن سکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مردم شماری پرمامور عملہ کیلئے پولیس تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

ویسٹرن ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجرپنکج سنگھ نے کہاکہ’’ ۵؍ جون ہم سب کی زندگی میں ہرسال آتا ہے، ہمیں اس دن کی اہمیت اوراس کےتعلق سے ہماری کیا ذمہ داری ہے، یہ دن ہم سے کیا مطالبہ کرتا ہے اورہم ماحولیات کی بہتری کےلئے کیاکررہے ہیں ؟ دیکھنااورسنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ ‘‘ 
ان کایہ بھی کہناتھاکہ ’’ یہ کوئی رسمی دن نہیں کہ آیا اور چلاگیا بلکہ اس میں بہت بڑاسبق ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے کسی عمل سے ماحولیات کو نقصان تونہیں پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا ہوگا کہ ہم ماحولیات کی بہتری کے تئیں اپنی ذمہ داری کس قدر نبھارہے ہیں۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK