• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوونڈی کے پوسٹ آفس کی چمبور منتقلی پر ناراضگی

Updated: November 27, 2026, 3:50 PM IST | Saadat Khan | Govandi

شیواجی نگر پوسٹ آفس بحال نہ کرنے پر احتجاج کرنےکا انتباہ۔

Individuals associated with the Govandi Citizens Forum are standing outside the Shivaji Nagar Post Office. Photo: INN
گوونڈی سٹیزن فورم سے وابستہ افراد شیواجی نگر پوسٹ آفس کے باہر کھڑے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں شیواجی نگر  کے پوسٹ آفس کو چمبور کے سینڈوگارڈن پوسٹ آفس   منتقل کرنے سے گوونڈی ، مانخورد  اور دیگر علاقوں کے تقریباً ۱۵؍ لاکھ صارفین   چمبور جانےپر مجبور ہیں۔ گوونڈی سٹیزن فورم ( جی سی ایف) نے اس کے خلاف محکمہ ڈاک میں تحریری شکایت کےساتھ  جمعرات کو شیواجی نگر کی بند پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج درج کرایا ہے اور فوری طور پر یہاں کا پوسٹ آفس بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے کانگریس کی زبردست ریلی

جی سی ایف کے ترجما ن خالد قاضی نے انقلاب کو بتایا کہ ’’محکمہ ڈا ک نے اچانک مذکورہ پوسٹ آفس کو شیواجی نگر سےسینڈو گارڈن منتقل کردیا جس کی وجہ سے اب شیواجی نگر، بیگن واڑی ،لوٹس کالونی، پدمانگر، شانتی نگر ، کملارمن نگر، نیلم نگر، ڈاکٹر ذاکرحسین نگر،گوتم نگر، نیمونی باغ ، دیونار میونسپل کالونی، منڈالا کے علاوہ مانخورد کے شیونیری نگر اور پی ایم جی کالونی وغیرہ کے تقریباً ۱۵؍لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہیں پوسٹ آفس کے ذریعے کئے جانے والے کاموں مثلاً پاسپورٹ ویری فکیشن، رجسٹرڈ پوسٹ ، اسپیڈپوسٹ، سرکاری اور قانونی نوٹس، آدھار اور پین کارڈ کےعلاوہ پوسٹ آفس میں کھولے جانے والے اکائونٹ اور پنشن وغیرہ کیلئے گوونڈی سے چمبور جانا پڑ رہا ہے  جس سے ان کا اضافی وقت اورپیسہ دونوں ضائع ہو رہاہے۔بالخصوص عمررسیدہ افراد، خواتین، طلبہ اور مزدوروں کوبڑی دقت ہورہی ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ اس ضمن میں ہم نے ممبئی نارتھ ایسٹ ڈویژن ،بھانڈوپ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ روپیش سوناوالے اور ڈائریکٹر آف پوسٹل سروسیز (جی پی او)کییا ارورہ سے تحریری شکایت کرکےشیواجی نگر  پوسٹ آفس کو فوراًبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK