Inquilab Logo

مہاراشٹرکابینہ میں قلمدان تقسیم، فرنویس کو اہم وزارتیں

Updated: August 15, 2022, 10:54 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

نائب وزیراعلیٰ کو محکمہ داخلہ اور مالیات ملا، وزیراعلیٰ نے شہری ترقیات کا محکمہ اپنے پاس رکھا

Chief Minister Shinde and Deputy Chief Minister Farnavis.Picture:INN
وزیراعلیٰ شندے اور نائب وزیراعلیٰ فرنویس۔ تصویر:آئی این این

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے ۷؍ ہفتوں  بعد وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے  نے  اتوار کو اپنی کابینہ کے اراکین میں قلمدان تقسیم کر دیئے۔ نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کے حصے میں  وزارت داخلہ  اور مالیات جیسی اہم وزارتیں آئی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ  نے اپنے پاس  شہری ترقیات اور  اقلیتی امور کی وزارت   سمیت ۱۱؍ محکمے رکھے ہیں۔  یاد رہے کہ شدید تنقیدوں  کے بعد شندے نے اپنی ۲؍ رکنی کابینہ میں منگل کو توسیع کی تھی اور ۱۸؍  نئےوزیر شامل کئے تھے۔  امید کی جارہی ہے کہ ۱۷؍ اگست سے شروع ہونےو الے مانسون اجلاس کے بعد کابینہ میں  ایک اور توسیع ہوگی۔    ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی،جنرل ایڈمنسٹریشن، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، پبلک ورکس (پبلک پروجیکٹس)، مارکیٹنگ، سماجی انصاف اور خصوصی امداد، ریلیف اور بحالی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مٹی  پانی کے تحفظ کی وزارتوں کے قلمدان  بھی وزیراعلیٰ  نے اپنے  پاس رکھے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو وزارت داخلہ اور مالیات  کے ساتھ ہی منصوبہ بندی ،  ہاؤسنگ اور توانائی جیسے  اہم محکمے  ملے ہیں۔ قانون و انصاف اور آبی وسائل کے محکمے بھی  دیویندر فرنویس کے پاس رہیں گے۔ اہم محکمے بی  جےپی کے حصے میں آنے  کے تعلق سے اٹھنے والی آوازوں  پر دیویندر فرنویس نے کہا  ہے کہ ضرورت پڑی تو کابینہ کی اگلی توسیع میں بی جے پی کے حصے میں آنے والی وزارتیں  شندے گروپ کو دی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK