Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل پانی کواجتماعی سزا کے ہتھیارکے طور پراستعمال کررہا: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر

Updated: April 28, 2026, 10:15 PM IST | Gaza

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں پانی تک رسائی کو اجتماعی سزا کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے پانی کی فوری فراہمی بحال کرنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی راہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

People struggle to get water in Gaza. Photo: X
غزہ میں پانی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے عوام۔ تصویر: ایکس

ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز (MSF) نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی حکام غزہ میں  پانی تک رسائی کو فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کے “ہتھیار” کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے پانی کی فوری فراہمی بحال کرنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی راہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔MSF کے مطابق پانی پر بار بار پابندیاں ایک “منظم منصوبے کا حصہ ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں پانی کے بنیادی نظام کو تباہ کیا ہے، جبکہ پانی سے متعلق سامان کی بھی مسلسل ناکہ بندی کی گئی۔دریں اثناء رپورٹ کے مطابق غزہ کا تقریباً۹۰؍ فیصد پانی اور صفائی کا نظام (بشمول ڈی سالینیشن پلانٹس، پائپ لائن اور سیوریج سسٹم) مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کا فلسطینی گھروں کی مسماری کا حکم، غیر قانونی آبادکاروں کی آگ زنی

بعد ازاں تنظیم نے بتایا کہ مئی۲۰۲۵ء سے نومبر۲۰۲۵ء کے درمیان اس کی پانچ میں سے ایک بار پانی کی تقسیم بند ہو گئی۔علاوہ ازیں تنظیم نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ پانی کی فراہمی ’’مطلوبہ سطح پر‘‘بحال کرے اور اتحادیوں سے کہا کہ وہ اسرائیل پر انسانی ضروریات کی رسائی میں رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے دو فلسطینی مبلغین پر مسجد اقصیٰ میں ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت میں غزہ کے تمام بنیادی شہری نظام کو تباہ کردیا، اس کے علاوہ شہری علاقوں پر بمباری کرکے غزہ کی تقریباً تمام آبادی کو بے گھر کردیا ہے، حالانکہ اقوام متحدہ نے اسرائیلی اقدام کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم سے مشابہ قرار دیا، تاہم اس کے باوجود اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔انہیں میں سے ایک پانی ہے۔ جس تک رسائی کو اسرائیل نے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ، اس پر مختلف پابندیاں عائد کی ہیں، جس میں بنیادی نظام کی تباہی، ضرورت سے کم فراہمی اور اس کی ترسیل میں رکاوٹیں شامل ہیں۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اسرائیل کے انہیں ظالمانہ اقدام کا جائزہ پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK