Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ کے ڈاکٹروں کی داستان پر مبنی دستاویزی فلم’غزہ : ڈاکٹرس اَنڈر اٹیک‘

Updated: July 02, 2025, 9:58 AM IST | Gaza

یہ فلم پہلے بی بی سی پر نشر ہونے والی تھی لیکن اس نے ’غیر جانبداری ‘ کا جواز پیش کرکےریلیز سے انکار کردیا، اب معروف صحافی مہدی حسن کا میڈیا ہائوس اسے جاری کریگا

Hundreds of doctors have also been martyred in Gaza in Israeli attacks
اسرائیل کے حملوں میں غزہ میں سیکڑوں ڈاکٹر بھی شہید ہوئے ہیں

 غزہ کے ڈاکٹروں پرہونے والے بہیمانہ اسرائیلی حملوں اور ظلم و ستم  کے متعلق بنائی گئی دستاویزی فلم کو بی بی سی کی جانب سے ریلیز کرنے سے انکار کے بعد    آزاد میڈیاکمپنی’زیتیو‘ نے نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم غزہ میں فلسطینی ڈاکٹروں اور صحت کے کارکنوں  کے بیانات اور گواہیوں پر مبنی ہے، جو اسرائیلی حملوں کے دوران مریضوں کا علاج کرنے اور خود زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اسپتالوں اور طبی عملے کو کھل کر نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ بالا دستاویزی فلم بدھ۲؍ جولائی کو شام۵؍ بجے  (ہندوستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے) ’ zeteo.com ‘پر نشر کی جائے گی جس کی اطلاع سبسکرائبرز کو ای میل  کے ذریعے دے دی جائے گی۔ برطانیہ میں، یہ فلم صرف’چینل فور‘ پر دیکھی جا سکے گی۔
  زیتیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ یہ  بتاتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے’بیسمنٹ فلمز‘ کی تیار کردہ غزہ کے ڈاکٹروں کے متعلق دستاویزی فلم ’’غزہ: ڈاکٹرس اَنڈر اٹیک ’ کے عالمی نشریاتی حقوق حاصل کر لئے ہیں اور اسے عالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ ‘‘ اس  دستاویزی فلم کو بی بی سی  نشر کرنے والا تھا لیکن غزہ کے متعلق ایک  علاحدہ دستاویزی فلم کے جائزے  اور کئی ماہ کی تاخیر کے بعدبی بی سی نے ریلیز سےانکار کردیا۔خیال رہے کہ اس خبررساں ادارہ کے سی ای او اورچیف ایڈیٹر معروف برطانوی نژاد امریکی صحافی مہدی حسن  ہیں۔یہ ادارہ اپنی بے لاگ آزادانہ صحافت کیلئے تیزی سے مشہورہورہا ہے اور ’پیڈسبسکرپشن ماڈل‘ پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کے انکار کے بعد اس فلم کی ریلیز کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK