Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایڈ شیران نے اریجیت سنگھ کے ساتھ ’’سفائر‘‘ کا خصوصی ورژن ریلیز کیا

Updated: July 25, 2025, 9:23 PM IST | Mumbai

برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے اپنے مشہور نغمے ’’سفائر‘‘ کا خصوصی ورژن ریلیز کیا ہے جسے انہوںنے ارجیت سنگھ کے ساتھ گایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’میں ہر صبح نغمے کا یہ ورژن سنتا ہوں کیونکہ مجھے ارجیت سنگھ کی آواز بہت پسند ہے۔‘‘

Ed Sheeran and Arijit Singh. Photo: INN
ایڈ شیران اور ارجیت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ایڈ شیران نے اپنے نغمے ’’سفائر‘‘ کا خصوصی ورژن ریلیز کیا ہے۔ گریمی یافتہ ایڈ شیران نے کہا کہ ’’انہیں نغمے کا یہ ورژن پسند ہے اور وہ اس ورژن کو روزانہ صبح اپنی بیٹی کے ساتھ سنتے ہیں کیونکہ انہیں بالی ووڈکے گلوکار کی آواز پسند ہیں۔ ایڈ شیران نے کہا کہ ’’میرے موسیقی کے کریئر کے بہترین تجربات میں سے اپنے والد کے ساتھ جیا گنج عظیم گنج جانا اور سفائر کے حتمی ورژن کیلئے ارجیت سنگھ سے ملاقات کرنا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’میں اداکاری کو اہمیت دیتا ہوں، کہانی اور کردار کو نہیں‘‘

اپنے نغمے ’’پرفیکٹ‘‘ کیلئے مشہور گلوکار نے کہا کہ ’’ یہ ۲۴؍ گھنٹے کا سفر تھا اور مجھے ایسا لگتا کہ یہ موسیقی کا حج ہے۔ ساڑھے پانچ گھنٹے کی مسافت کے بعد جب ہم وہاں پہنچے تو ارجیت سنگے ہمیں وہاں کے قدرتی مناظر دکھانے کیلئے کشتی سے لے گئے۔ ہم نے بات چیت کی، کھایا اور کافی بھی پی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بعد ازیں جب ہم اسٹوڈیو پہنچے تو ارجیت سنگ نے مجھے پنجابی میں گانا گانااور ستار کے سر بتائے۔ پھر ہم نے دیر رات اسکوٹی چلائی اور میں ارجیت سنگھ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ میرے والد سیکوریٹیز کے ساتھ تھے۔ ہم نے دی ریور سے پریئر سنی اور موسیقی کے بارے میں بات چیت بھی کی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہما قریشی کی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا

ایڈ شیران نے ہندوستان کا دورہ کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایمانداری سے کہتاہوں کہ یہ میرے موسیقی کے کریئر کے بہترین دن تھے۔ یہ ایک بہترین سفر کا اختتام جبکہ کسی بڑی چیز کی شروعات تھی۔‘‘ انہوں نے ارجیت سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے نغمے کا یہ ورژن پسند ہے۔ یہ نغمے کا وہ ورژن ہے جو میں ہر صبح اپنی بیٹیوں کے ساتھ سنتا ہوںکیونکہ مجھے ارجیت سنگھ کی آواز پسند ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھی ان کے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ ارجیت سنگھ آپ کے وقت اور صلاحیت کیلئے شکریہ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK