آئی ٹی اور بینکاری شعبے میں فروخت کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل ۵؍ دن کی تیزی کے بعد جمعرات کو نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔
EPAPER
Updated: June 20, 2026, 2:49 PM IST | Mumbai
آئی ٹی اور بینکاری شعبے میں فروخت کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل ۵؍ دن کی تیزی کے بعد جمعرات کو نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔
آئی ٹی اور بینکاری شعبے میں فروخت کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل ۵؍ دن کی تیزی کے بعد جمعرات کو نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔بی ایس ای کا سینسیکس ۰۸ء۶۰۷؍ پوائنٹس یعنی ۷۸ء۰؍ فیصد گر کر ۹۰ء۷۶۸۰۲؍ پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍انڈیکس ۹۰ء۱۵۴؍ پوائنٹس یا ۶۴ء۰؍ فیصد کی کمی کے ساتھ ۱۰ء۲۴۰۱۳؍ پر اختتام پزیر ہوا۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں دونوں اشاریے ۶؍ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔امریکی شیئر بازاروں میں آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں فروخت کے رجحان کا اثر ہندوستانی بازار پر بھی دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں آئی ٹی شعبہ شدید دباؤ میں رہا۔ سینسیکس میں سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والی چار بڑی کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھتی ہیں۔
تاہم بڑے اشاریوں کے برعکس وسیع تر مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ نفٹی مڈ کیپ۵۰؍ انڈیکس ۱۰ء۰؍ فیصد جبکہ اسمال کیپ۱۰۰؍ انڈیکس ۴۲ء۰؍ فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
شعبہ جاتی اشاریوں میں آئی ٹی انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا اور ۶۵ء۳؍ فیصد نیچے آگیا۔ اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ، تیل و گیس، بینکنگ، مالیاتی خدمات، آٹو موبائل اور ایف ایم سی جی شعبوں میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فارما اور صحت کے شعبے میں خریداری کا رجحان رہا۔
یہ بھی پڑھئے: مکیش امبانی کا ہندوستان کو اے آئی پاور ہائوس بنانے کا عزم
سینسیکس میں سب سے زیادہ نقصان انفوسس کے حصص کو ہوا، جو ساڑھے چھ فیصد سے زائد گر گئے۔ ٹی سی ایس میں ساڑھے تین فیصد جبکہ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹیک مہندرا کے حصص میں تقریباً ڈھائی فیصد کمی دیکھی گئی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور مہندرا اینڈ مہندرا کے حصص بھی دو سے ڈھائی فیصد تک نیچے رہے۔اسی طرح ریلائنس انڈسٹریز اور ہندوستان یونی لیور کے حصص میں ایک فیصد سے زائد گراوٹ درج کی گئی۔ کوٹک مہندرا بینک، ٹاٹا اسٹیل، ایشین پینٹس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ماروتی سوزوکی، الٹراٹیک سیمنٹ اور بی ای ایل کے حصص بھی منفی زون میں بند ہوئے۔ دوسری جانب ایٹرنل کے حصص دو فیصد سے زائد چڑھ گئے۔ بھارتی ایئرٹیل، پاور گرڈ اور این ٹی پی سی میں ایک سے دو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹائٹن، سن فارما، آئی ٹی سی، ٹرینٹ، ایل اینڈ ٹی، بجاج فنسرو اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی رجحانات اور آئی ٹی شعبے میں فروخت کے دباؤ نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کیا۔