Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ انٹرنیٹ کے ذریعہ انجیل فروخت کررہے ہیں

Updated: March 29, 2024, 10:51 AM IST | Agency | Washington

سابق صدر نے ووٹروں  سے کہا کہ آئیے امریکہ کو عبادت کی طرف مائل کریں، میں چاہتا ہوں کہ ’گڈفرائی ڈے‘ اور ’ایسٹر‘پر آپ انجیل ضروری خریدیں۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے سابق صدر اور صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سے انجیل فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔ `ٹرُتھ سوشل سے جاری کردہ ویڈیو میں ٹرمپ نے اپنے ووٹروں سے انجیل خریدنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ’’گڈفرائی ڈے‘‘اور’’ایسٹر ‘‘تہواروں کی وجہ سے میں آپ سب کو اس مبارک ہفتے کی مبارکباد پیش کرتا اور اپیل کرتا ہوں کہ آئیے امریکہ کو دوبارہ عبادت کی طرف مائل کریں۔ ان تہواروں کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک انجیل ضروری خریدیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں ۶۲؍فلسطینی جاں بحق، بھکمری سے بچےکی موت

ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’تمام امریکیوں کے گھروں میں ایک انجیل کی ضرورت ہے اور میرے پاس انجیل کی بہت سی کاپیاں ہیں۔ یہ میری پسندیدہ ترین کتاب ہے۔ انجیل خریدنے کیلئے آپ کی حوصلہ افزائی کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ ‘‘ واضح رہے کہ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر’’گاڈ بلیس دی یو ایس اے‘‘نامی انجیل ۶۰؍امریکی ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اس نسخے میں   امریکہ کے قیام کی تاریخ کے دستاویز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی عطیات جمع کرنے کیلئے اسپورٹس شوز اور دیگر مختلف اشیاء فروخت کرچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK