Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ، سی این این اور نیویارک ٹائمز سےسخت ناراض

Updated: June 26, 2025, 1:02 PM IST | Agency | Washington

دونوں میڈیا ہائوس نے اس راز کو فاش کر دیا کہ امریکہ کو ایران میں نیوکلیئر مراکز تباہ کرنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

No one believes what Donald Trump wants to say. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ جو کہنا چاہتے ہیں اس پر کسی کو یقین نہٰں ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کے افشاں ہونے پرسی این این اور نیویارک ٹائمز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ’جعلی خبریں دینے والا سی این این، ناکام نیویارک ٹائمز کے ساتھ مل کر تاریخ کے سب سے کامیاب فوجی حملے میں سے ایک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ عوام نیویارک ٹائمز اور سی این این دونوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ ‘
 یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طورپر تباہ نہیں ہوئیں بلکہ صرف چند ماہ پیچھے چلی گئی ہیں۔ دوسری جانب وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اس رپورٹ کو ’مکمل طور پر غلط‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ۶۰؍سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بی۔ ۲؍ بمبار طیاروں کو فضا میں بم گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پسِ منظر میں ایک میوزک ٹریک چل رہا ہے جس میں بار بار ایران پر بمباری کے الفاظ دہرائے جا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک نازک اور ابتدائی جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے اور اس طرح کے بیانات سے اس معاہدے پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ عہدیداروں کے دعوے میں کئی مرتبہ ان جوہری تنصیبات کی ’مکمل تباہی‘ کی بات کی گئی تھی۔ پیر کی صبح ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا نیٹورک ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ نے تمام ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس کو بیان کرنے کیلئے ’درست اصطلاح مکمل تباہی ہے۔ ‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK