سنیل شیٹی، جو اس وقت اپنے بیٹے اہان شیٹی کی دوسری فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ ان کی اپنی ۱۹۹۷ء کی بلاک بسٹر فلم ’’بارڈر‘‘ کا سیکوئل ہے ،نے مہاراشٹر میں جاری زبان کے تنازع پر اپنی مضبوط رائے کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 4:15 PM IST | Mumbai
سنیل شیٹی، جو اس وقت اپنے بیٹے اہان شیٹی کی دوسری فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ ان کی اپنی ۱۹۹۷ء کی بلاک بسٹر فلم ’’بارڈر‘‘ کا سیکوئل ہے ،نے مہاراشٹر میں جاری زبان کے تنازع پر اپنی مضبوط رائے کا اظہار کیا ہے۔
سنیل شیٹی، جو اس وقت اپنے بیٹے اہان شیٹی کی دوسری فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ ان کی اپنی ۱۹۹۷ء کی بلاک بسٹر فلم ’’بارڈر‘‘ کا سیکوئل ہے ،نے مہاراشٹر میں جاری زبان کے تنازع پر اپنی مضبوط رائے کا اظہار کیا ہے۔ٹی آئی ای منگلورو میں ایک تقریب کے دوران، سنیل شیٹی نے اپنی منگلورین جڑوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ممبئی میں کوئی بھی انہیں مراٹھی بولنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دنیا اب طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے‘‘
سنیل شیٹی کا دو ٹوک پیغام: مجھے مراٹھی بولنے پر مجبور نہ کریں
تقریب کے دوران سنیل شیٹی نے اپنی جڑوں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں بہت کم عمری میں یہاں سے چلا گیا تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں رہنے کے باوجود منگلورو کبھی ان سے جدا نہیں ہوا۔ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، اس میں منگلوروین شامل ہے۔اس کے بعد انہوں نے جاری مراٹھی زبان کے تنازع پر بات کی۔ انہوں نے کہا’’ کوئی کہتا ہے کہ مراٹھی کا کیا؟ تو میں کہتا ہوں، مراٹھی کا کیا؟‘‘ زبان مسلط کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’نہیں، تمہیں مراٹھی بولنی ہی ہوگی۔ میں نے کہا، مجھے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں تب بولوں گا جب میرا دل چاہے گا۔ مجھے زبان بولنے پر مجبور مت کرو۔‘‘سنیل شیٹی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ممبئی ان کی کرما بھومی ہے اور کہا کہ ’’اگر یہ میری کرما بھومی ہے اور اگر میں زبان سیکھتا ہوں، تو میں بہت سے لوگوں کو خوش رکھوں گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں شاید آج ممبئی میں رہنے والے زیادہ تر مہاراشٹرین بچوں سے بہتر مراٹھی بولتا ہوں۔‘‘
"Don`t force me to speak Marathi"
— Brut India (@BrutIndia) January 21, 2026
Suniel Shetty weighs in on the language debate, citing his Mangaluru roots. pic.twitter.com/lXAIFhHZRI
یہ بھی پڑھئے:سدھارتھ ملہوترا باتوں سے زیادہ کام میں یقین رکھتے ہیں
بیٹے اہان شیٹی کو ٹرول کیے جانے پر سنیل شیٹی کا ردِعمل
وہ فلم ’’بارڈر۲‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے بیٹے اہان شیٹی مرکزی کردارمیں شامل ہیں، سنیل شیٹی نے ای ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ ’’جب بات آپ کے بچوں کی آتی ہے تو والدین سب سے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں اور بالکل مختلف انسان بن جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ٹرولز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں چھوڑنے والا نہیں ہوں۔ میں تمہارا سامنا کروں گا۔ جس انداز میں تم چاہتے ہو، میں اسی انداز میں تمہارا سامنا کروں گا، کیونکہ میں صاف دل، ایماندار اور بے خوف ہوں۔‘‘ ہدایتکار انوراگ سنگھ کی فلم ’’بارڈر۲‘‘ میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی اداکاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۲۳؍ جنوری۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔