Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں‘‘

Updated: March 13, 2026, 11:42 AM IST | New Delhi

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر چیلنجز قبول کرنا انہیں پسند ہے۔

Jasprit Bumrah. Photo: INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیندباز جسپریت بمراہ، جنہوں نے  ہندوستان کو ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا، کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے مشکل اور چیلنجنگ ذمہ داریاں لینا پسند رہا ہے اور یہی وہ وجہ ہے جس نے انہیں کرکٹ کی جانب راغب کیا۔

  ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بمراہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میں کبھی بھی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں چھپنا چاہتا، بلکہ میں میدان میں ہر مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتا ہوں۔ میں نے کرکٹ کا آغاز ہی اسی لئے کیا تھا کہ میں کچھ الگ کر سکوں۔ جب میں ٹیم کے لئے کچھ مختلف کرتا ہوں تو مجھے جو خوشی ملتی ہے، اس سے بہتر کوئی دوسرا احساس نہیں ہو سکتا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنجو سیمسن کی ذہنی پختگی نے انہیں میچ ونر بنا دیا

جسپریت بمراہ نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز احمد آباد سے کیا اور گجرات کے لئے کھیلتے ہوئے اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہانہوں نے اسی میدان پر ورلڈ کپ کھیلا  اورمین آف دی میچ قرار پائے۔بمراہ نے اپنی کامیابی کا سہرا خاندان اور خوش قسمتی کے نام کرتے ہوئے کہا’’اس بار میری والدہ اور میرا بیٹا اسٹیڈیم میں موجود تھے، جو میرے لئے بہت خاص لمحہ تھا۔ میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ ہم نے مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے: کرسٹیانو رونالڈو انجری کا شکار،۴؍ ہفتوں کے لیے میدان سے باہر

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جسپریت بمراہ  ہندوستان کے کامیاب ترین گیندباز ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے ۴؍ اوورز کے اسپیل میں تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے ۴؍ وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کی بدولت  ہندوستان اپنے  خطاب کا دفاع کرنے اور مسلسل دوسری بار عالمی چمپئن بننے میں کامیاب رہا۔  اس موقع پر جسپرت بمراہ نے دیگر گیندبازی کی بھی   تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK