Inquilab Logo Happiest Places to Work

درجنوں ممالک نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی

Updated: July 08, 2025, 6:05 PM IST | Hague

۴۸؍ممالک کے ایک گروپ نے امریکہ کی جانب سے حالیہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) پر عائد پابندیوں پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے اور عدالت کے ججوں اور عملے کے خلاف تمام دھمکیوں اور حملوں کی مذمت کی ہے۔

The International Criminal Court building. Photo: INN.
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی عمارت۔ تصویر: آئی این این۔

۴۸؍ممالک کے ایک گروپ نے امریکہ کی جانب سے حالیہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) پر عائد پابندیوں پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے اور عدالت کے ججوں اور عملے کے خلاف تمام دھمکیوں اور حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا:’’ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پُرعزم ہیں کہ اس کی مکمل حمایت جاری رکھیں تاکہ وہ آزادانہ اور مؤثر انداز میں اپنا کام جاری رکھ سکے۔ ‘‘

یاد رہے کہ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نےآئی سی سی کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کیں، جن میں چار ججوں کو نامزد کیا گیا، جن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں، بشمول اسرائیل، کے خلاف ’’غیر قانونی اور بے بنیاد اقدامات‘‘ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK