• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈاکٹر محسن جلگانوی کو اُردو اکیڈمی تلنگانہ کا اعلیٰ ترین اعزاز’مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ‘ تفویض

Updated: November 13, 2025, 2:13 PM IST | Agency | Hyderabad

حیدرآباد میںمنعقدہ تقریب میں۲؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار روپوں کی خطیر رقم کے چیک کے ساتھ شال، میمنٹو اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔گزشتہ ۶؍ دہائیوں سے حیدرآباد میں مقیم مہاراشٹر سے تعلق رکھنےوالے محسن جلگانوی ادب، شاعری و صحافت کے میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

Telangana Minority Welfare Minister Mohammad Azharuddin presenting the award, accompanied by Urdu Academy officers. Photo: INN
تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، ساتھ میں اردو اکیڈمی کے افسران۔ تصویر:آئی این این
سرزمین مہاراشٹر جلگاؤں  کے فرزند، شاعر، ادیب و صحافی ڈاکٹر محسن جلگانوی کو ریاست تلنگانہ اُردو اکیڈمی کی جانب سےشعر و ادب کے زمرے میں اعلیٰ ترین اعزاز’مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا۔ شہر حیدرآباد کے وسیع ترین آدیٹوریم میں منعقدہ ہزاروں شائقین ادب کی موجودگی میں ریاست تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے تالیوں کی گونج میں یہ ایوارڈ تفویض کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر محسن جلگانوی گزشتہ ۶؍ دہائیوں سے شہر حیدرآباد میں مقیم ہیں اور ادب، شاعری و صحافت کے میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ انہیں اس باوقار ایوارڈ ملنے پر تلنگانہ کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے ادبی اور صحافتی حلقوں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اورانہیں مبارکبادیاں پیش کی جارہی ہیں۔ ایوارڈ کے طور پر محسن جلگانوی کو اردو اکیڈمی کی جانب سے ۲؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار روپوں کی خطیر رقم کے چیک کے ساتھ شال، میمنٹو اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
ایوارڈ کی مذکورہ تقریب میں مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینےوالی دیگر شخصیات کو بھی  ایورڈ تفویض کئے گئے۔ ـ خیال رہے کہ محسن جلگانوی کی ادبی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔    روشن دان، سکندرآباد کی ادبی دستاویز،  تھوڑا سا آسماں زمیں پر، شاخ صندل،تجزیاتی مطالعے اورمصاحبے،  اردو ہائیکو میں پیکر تراشی اور سبز سمندر کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK