• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے سری لنکا کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دی

Updated: February 26, 2026, 2:56 PM IST | New Delhi

کپتان ہیلی میتھیوز (۱۰۰؍ رنز / ۲؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا پر ۲۴؍ گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹوں سے جیت درج کی۔ ہیلی میتھیوز کو ان کے شاندار کھیل پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Captain Mathew.Photo:INN
کپتان میتھو۔ تصویر:آئی این این

کپتان ہیلی میتھیوز (۱۰۰؍ رنز / ۲؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا پر ۲۴؍ گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹوں سے جیت درج کی۔ ہیلی میتھیوز کو ان کے شاندار کھیل پر پلیئر آف دی میچ  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بّلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم ہرشیتا سمر وکرما کے ۷۰؍ رنز کی بدولت ۵۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹ پر ۲۱۷؍ رنز ہی بنا سکی۔ میتھیوز نے ٹیم کی قیادت کی اور۲؍وکٹ پر ۱۲؍رن  کی خراب صورتحال سے ابھرنے میں مدد کی، اور اب وہ سب سے زیادہ ایک روزہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا جب کپتان چماری اٹاپٹو پہلے ہی اوور میں ہیلی میتھیوز کی گیند بازی پر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئیں۔ تاہم، سمر وکرما نے۱۱۲؍ گیندوں پر ۷۰؍ رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا، جو اس سیریز میں ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔ انہوں نے حسینی پریرا (۳۴ گیندوں پر۲۷؍رن) اور ویشمی گونارتنے (۴۶؍گیندوں پر ۲۶؍رن ) کے ساتھ مل کر مضبوط شراکت داری قائم کی۔

یہ بھی پڑھئے:مودی کا اسرائیل دورہ: کنیسٹ خطاب، دفاعی معاہدے اور خصوصی اعزاز

اس کے علاوہ، کویشا دلہاری ۵۸؍ گیندوں پر ۴۵؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آخری اوورز میں ان کی شراکت نے مہمان ٹیم کو ۷؍ وکٹ پر ۲۱۷؍رن  کے اسکور تک پہنچایا۔ میزبان ٹیم کے لیے میتھیوز اور کرشمہ رام ہرک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایفی فلیچر اور اشمنی منیسر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی خراب رہا۔ ملکی مدرا نے ابتدائی اوورز میں کیانا جوزف (دو) اور شرمین  کیمپ بیل  (صفر) کو سستے میں آؤٹ کر دیا، جس سے میزبان ٹیم کا اسکور۱۲/۲ہو گیا۔ اس کے بعد کپتان ہیلی میتھیوز نے اننگز کو سنبھالا اور تجربہ کار اسٹیفنی ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے  ۱۲۴؍ رنز جوڑے۔ اسٹیفنی ٹیلر نے ۷۰؍ گیندوں پر صرف ایک چوکے کی مدد سے ۳۸؍ رنز بنائے۔ ۳۷؍ویں اوور میں میتھیوز آؤٹ ہوئیں، انہوں نے ۱۱۹؍ گیندوں پر ۱۳؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار۱۰۰؍ رنز بنائے۔ اس کے بعد چنیل ہنری (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن ) اور ڈینڈرا ڈوٹن (ناٹ آؤٹ ۲۴؍رن ) نے ٹیم کو ۴؍ اوورز قبل ہی جیت دلا دی۔ سری لنکا نے آخری میچ میں شکست کے باوجود یہ سیریز ۱۔۲؍رن سے جیت لی۔ سمر وکرما کو تینوں میچوں میں مسلسل رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز  کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK