• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے وارڈریزرویشن کیلئے قرعہ اندازی

Updated: November 11, 2025, 11:22 PM IST | Nanded

وارڈوں کی ریزرویشن کے اعتبار سے فہرست جاری، موصول ہونیوالی تجاویز اور اعتراضات کے حل کے بعد ریزرویشن کو حتمی شکل دی جائے گی

Dhulia: Picture of the lottery ceremony held at Shahu Maharaj Natya Temple
دھولیہ: شاہو مہاراج ناٹیہ مندر میںمنعقدہ قرعہ اندازی کی تقریب کی تصویر

میونسپل کارپوریشن انتخاب کیلئے وارڈ ریزرویشن کیلئے منگل کو دھولیہ میونسپل کارپوریشن اور ناندیڑ کارپوریشن کی جانب سے قرعہ اندازی عمل میں آئی۔
دھولیہ میں کتنے وارڈ ہیں اور ریزرویشن کیسا ہے؟
 دھولیہ شہری حدود کے ۷۴؍پربھاگ کیلئے ۱۱؍ نومبر منگل کو صبح گیارہ بجے راجرشی شاہو مہاراج ناٹیہ مندر میں حلقہ وار قرعہ اندازی کی کارروائی عمل میں آئی۔ ۷۴؍ سیٹوں والی کارپوریشن میں ۵۰؍ فیصد نشستیں خواتین کیلئے ریزرو کی گئی ہیں۔ میونسپل کمشنر نتن کاپڑنیس، ایڈیشنل کمشنر کرونا ڈہالے، نائب کمشنر ہیمنت نکم، سٹی پلاننگ سیکریٹری منوج واگھ و دیگر افسران کی موجودگی میں اسکول کے طلباء کے ہاتھوں سے۷۴؍ وارڈز کے لیے پرچیاں نکالی گئیں۔معلوم ہوکہ ریزرویشن سیٹوں کے لیے قرعہ اندازی سے قبل وارڈ وائز آبادی کو واضح کیا گیا۔۱۷؍وارڈز میں ۴؍ کا پینل ہوگا جبکہ وارڈ نمبر۱۸؍اور۱۹؍ان دو وارڈ میں ۳؍ کا پینل رہے گا۔ خواتین کے لیے ۶؍ نشستیں مقرر کی گئی ہیں جن میں سے ۳؍ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے زمرے کیلئے ہیں جبکہ شہریوں کے پسماندہ طبقے سے۱۰؍ نشستیں ان خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں۲۱؍نشستیں جنرل زمرہ کی خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ ایسی کل ۳۷؍نشستیں خواتین کو دی گئیں۔  میونسپل کارپوریشن کے۱۹؍ وارڈز میں جنرل زمرے کے لیے کل۴۲؍ نشستیں ہیں۔ ان میں سے۲۱؍ سیٹوں پر خواتین کا ریزرویشن مقرر ہے۔ باقی نشستوں پر خواتین یا مرد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اسلئے اس اوپن گروپ میں مرد بھی خواتین سے مقابلہ کریں گے۔ مجموعی طور پر۵۰؍ فیصد ریزرویشن کی پالیسی نے خواتین کے حق میں ترازو کا پلڑہ جھکا ہوا ہے۔ریزرویشن کا پورا عمل مکمل ہونے کے بعد کمشنر نتن کاپڑنیس نے کہا ریزرویشن کے عمل کی تکمیل کے بعد۱۷؍ سے۲۴؍ نومبر تک تجاویز اور اعتراضات طلب کیے جائیں گے۔ اس دوران موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کے بعد حتمی ریزرویشن کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ناندیڑ کارپوریشن کی ۸۱؍سیٹوںکی قرعہ اندازی 
 ناندیڑ-واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں منگل کو وارڈوائز ریزرویشن کا اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر شنکرراؤ چوہان پریشہ گرہ میں منعقدہ اس پروگرام میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڈے، اضافی کمشنر گریش قدم اور ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو کی نگرانی میں انتخابی شعبہ کے ذمہ دار افسر نیتن گادھاوے نے مکمل مسودہ عوام کے سامنے پیش کیا۔۲۰۱۱ءکی مردم شماری کے مطابق ناندیڑ کی آبادی۵؍ لاکھ۵۰؍ ہزار۴۳۹؍ ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے کل۲۰؍پربھاگ(حلقے) ہیں جن میں مجموعی طور پر۸۱؍ کارپوریٹر منتخب کیے جائیں گے، جن میں سے۴۱؍ نشستیں خواتین کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ پربھاگ نمبر۲۰؍ سے۵؍ نمائندے منتخب ہوں گے جبکہ بقیہ۱۹؍ حلقوں سے چارچارکارپوریٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
 اس ریزرویشن فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی ناندیڑ-واگھالا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریوں کو باضابطہ رفتار مل گئی ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے وارڈ سطح پر اپنی حکمت عملی طے کرنا شروع کر دی ہے، جبکہ امیدواروں کی دوڑ بھی تیز ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK