Inquilab Logo Happiest Places to Work

گاڑی چلاتے ہوئے کرکٹ دیکھنے والا ڈرائیور برطرف

Updated: March 24, 2025, 4:23 PM IST | Dadar

دادر سے پونے جاتے وقت مسافر نے ڈرائیور کا ویڈیو بناکر وائرل کر دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دادر سے پونے کے شیونیری جاتےوقت راستے میں ایس ٹی بس کا ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا۔ اس کا کسی مسافر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس کے بعد ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سرنائک کی ہدایت پر نجی کمپنی کی جانب سے ایس ٹی میں خدمات انجام دینے والے اس ڈرائیور کو برطرف کردیا گیا ہے اور کمپنی پر ۵؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 
 ایس ٹی بسیں چلانے والی ’مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن‘ (ایم ایس آر ٹی سی) کے مطابق یہ واقعہ ۲۲؍ مارچ، سنیچر کی شب کو پیش آیا تھا۔ 
پرتاپ سرنائک کے مطابق جو ڈرائیور لاپروائی سے گاڑی چلاکر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن نجی کمپنیوں کے ڈرائیور ایم ایس آر ٹی سی کیلئے کام کرتے ہیں ان کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ان ڈرائیوروں کو نہ صرف گاڑی چلانے کی مناسب تربیت دیں بلکہ انہیں سرکاری اداروں کے نظم و ضبط کا خیال رکھنا بھی سکھائیں۔
ٹیکسی اور آٹو رکشا کیلئے ضوابط
 پرتاپ سرنائک کے مطابق ٹیکسی اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کے تعلق سے بھی گاڑی چلاتے ہوئے موبائل دیکھنے کی شکایتیں موصول ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کے تعلق سے بھی جلد ہی نیا ضابطہ متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK