مروڈ جنجیرہ کے کاشد بیچ پر ڈوبنے والے دو سیاحوں کو ضلع انتظامیہ کے جدید ترین، روبوگارڈ، کی مدد سے بچا لیا گیا۔
EPAPER
Updated: May 01, 2026, 10:40 AM IST | Siraj Shaikh | Mumbai
مروڈ جنجیرہ کے کاشد بیچ پر ڈوبنے والے دو سیاحوں کو ضلع انتظامیہ کے جدید ترین، روبوگارڈ، کی مدد سے بچا لیا گیا۔
مروڈ جنجیرہ کے کاشد بیچ پر ڈوبنے والے دو سیاحوں کو ضلع انتظامیہ کے جدید ترین، روبوگارڈ، کی مدد سے بچا لیا گیا۔ مہاراشٹر میں روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی کی جان بچانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔مروڈ جنجیرہ کا کاشد بیچ سیاحت کے نقطہ نظر سے کافی مشہور ہے۔یہاں ڈومبیولی کے فرقان شیخ(۲۸)اور کیف شیخ(۲۲) سیاحت کیلئے آئےتھے ۔ دونوں سمندر میں تیراکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں کھنچے چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔اس وقت ساحل پر موجود پولیس کانسٹیبل مسٹر روٹکر اور لائف گارڈ شیوم لاڈ نے اپنی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روبوٹک گارڈ کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور چند ہی لمحوں میں روبوٹک گارڈ دونوں کے پاس پہنچ گیا اور اس کی مدد سے دونوں ڈوبنے والوں کو بچا لیا گیا۔مروڑ پولیس تھانے کے انسپکٹر پرشرام کامبلے نے اس ضمن میں بتایا کہ دونوں کی حالت مستحکم ہے اور دونوں کو ان کے رشتہ داروں کی مدد سے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہاں کے ساحلوں پر ڈوبنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر رائے گڑھ ضلع میں سیاحوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سےضلع کے تین مشہور و معروف ساحلوں ناگائوں( علی باغ) کاشد (مروڈ جنجیرہ) ہری ہریشور( شری وردھن) پر روبوٹک لائف گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔