مشہور یوٹیوبر اینڈریو ٹیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی وہ واحد جگہ ہے، جہاں ہندوستانی قانون کا احترام کرتے ہیں،اس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اینڈریو ٹیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے یاد دلایا کہ ۳؍ ملکوں کی پولیس تمہارے پیچھے ہے ۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 3:29 PM IST | Dubai
مشہور یوٹیوبر اینڈریو ٹیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی وہ واحد جگہ ہے، جہاں ہندوستانی قانون کا احترام کرتے ہیں،اس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اینڈریو ٹیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے یاد دلایا کہ ۳؍ ملکوں کی پولیس تمہارے پیچھے ہے ۔
خود ساختہ انٹرنیٹ شخصیت اینڈریو ٹیٹ کو ہندوستانیوں کے بارے میں تبصرہ کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر سخت تنقید کا سامنا کیا۔دراصل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھاکہ ہندوستانی دبئی کے علاوہ کہیں بھی قانون کی پیروی نہیں کرتے۔حالانکہ انہوں نے منگل کو بغیر کسی سبب کے یہ پوسٹ کیا۔ٹیٹ نے لکھا، `اگر آپ کینیڈا میں رہتے ہیں تو آپ ہندوستانیوں کے درمیان رہیں گے۔ اگر آپ مریکہ، برطانیہ یا دبئی میں رہتے ہیں تو آپ ہندوستانیوں کے درمیان ہی رہیں گے۔ لیکن دبئی واحد جگہ ہے جہاں وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔‘‘
اس کے بعد، انٹرنیٹ صارفین نے ٹیٹسے سوال کیا کہ ان کے پاس ایسا کہنے کا کیا اختیار ہے۔ ایک ایکس صارف نے کہا، ’’آپ تین ممالک میں مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور قانون کے احترام کی نصیحتکر رہے ہیں۔‘‘دوسرے نے یاد دلایا،’’ دنیا لفظی طور پر ہندوستانی ڈاکٹروں، ہندوستانی انجینئروں، ہندوستانی سائنسدانوں، ہندوستانی ڈویلپرز پر چل رہی ہے جبکہ آپ آن لائن بیٹھ کر اپنا کا تماشا کر رہے ہیں۔‘‘ایک انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کیا، تمہارے ساتھ رہنے کے بجائے ہندوستانیوں کے درمیان رہنا بہتر ہے۔‘‘ اسی دوران، ایک اور صارف نے لکھا،’’ کاش اگر آپ قانون کی اتنی ہی پیروی کرتے جتنی ہندوستانی کرتے ہیں، تو آپ رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے پھنسے نہ ہوتے۔ اس بحث سے باہر رہو، قیدی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عروہ حنین الریاس آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر بن گئیں
واضح رہے کہ دبئی میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں آباد ہے، بہ الفاظ دیگر دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستانیوں کی اکثریت دبئی میں آباد ہے، جس کی وجہ دبئی اور ہندوستان کے درمیان سفری آسانیاں ہیں۔ دبئی میں قانون کا نفاذ انتہائی سخت ہے، اس کے علاوہ متعدد یوٹیوبر نے بھی دبئی کی بہترین قانونی صورتحال پر کئی ویڈیو بھی بنائی ہیں۔ حالانکہ دبئی میں رہنے والے تمام افراد ان قانون کی پاسداری کرتے ہیں، لیکن اینڈریو ٹیٹ نے اسے ہندوستانیوں سے خصوصی طور پر منسوب کرکے اپنی تنگ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔