اضافے کی یہی شرح جاری رہی تو ۲۰۳۹ء تک آبادی ۶۰؍ لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے، انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور۔
EPAPER
Updated: September 06, 2025, 10:55 AM IST | Agency | Dubai
اضافے کی یہی شرح جاری رہی تو ۲۰۳۹ء تک آبادی ۶۰؍ لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے، انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور۔
دبئی کی آبادی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ شہر میں بسنے والے افراد کی تعداد۴۰؍لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔۱۹۷۵ءمیں دبئی کی کل آبادی صرف ایک لاکھ۸۷؍ہزار تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھی اور۲۰۱۱ء میں۲۰؍لاکھ تک جا پہنچی جبکہ ۲۰۲۵ء میں یہ بڑھ کر۴۰؍لاکھ ہو گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہی رفتار برقرار رہی تو۲۰۳۲ءتک دبئی کی آبادی ۵۰؍ لاکھ اور۲۰۳۹ء تک۶۰؍لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین معیشت کے مطابق دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتی اور ارب پتی افراد کیلئے کشش کا مرکز بن چکا ہے۔ اسی وجہ سے آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی آبادی سے رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر دباؤ بھی بڑھے گا۔ زیادہ آبادی کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ، ٹریفک جام کی صورتحال اور نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔