Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایبولا وائرس: یوگانڈا سے آئے ناگپور کے شہری کو قرنطینہ میں رکھا گیا

Updated: May 28, 2026, 11:45 AM IST | Ali Imran | Nagpur

افریقی ممالک میں پھیلی ایبولا نامی مہلک بیماری کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اب ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

Ebola Virus.Photo:INN
ایبولاوائرس۔ تصویر:آئی این این
افریقی ممالک میں پھیلی ایبولا نامی مہلک بیماری کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اب ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اس دوران یوگانڈاا سے ناگپور پہنچنے والے ایک شہری کو ۲۱ دنوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ایبولا کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں کے ساتھ ناگپور ہوائی اڈہ بھی ہائی الرٹ پر ہے۔
 
 
 
اس دوران یوگانڈا سے ناگپور آنے والے ایک ۴۷ سالہ مسافر کو محکمہ صحت نے کوارنٹائن( قرنطینہ) میں رکھا ہے۔ اس شخص میں فی الحال ایبولا انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے۔ تاہم، احتیاط کے طور پر، اگلے ۲۱ دنوں تک میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہر روز اس کا معائنہ کیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے علامات پائے جانے پر اسے سرکاری میڈیکل اسپتال میں داخل کرنے کے انتظامات کئے ہیں۔ بتادیں کہ افریقہ کے کچھ ممالک میں ایبولا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر ملک کے تمام شہروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور مرکزی حکومت نے یہ ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مرکزی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگو، یوگانڈا اور جنوبی سوڈان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اگرچہ ہندوستان میں ابھی تک اس کاکوئی مریض نہیں ملا ہے تاہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
 
 
 ناگپور میں پانی کی قلت، کانگریس کا’مٹکا پھوڑ‘ احتجاج
کانگریس کارکنان نےناگپور میں پانی کی قلت کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اسی سلسلے میں بدھ کو ناگپور میونسپل کارپوریشن کے باہر ’مٹکا پھوڑ‘ احتجاج کیا۔ اپوزیشن لیڈر سنجے مہاکلاکر کی قیادت میں کانگریس کارپوریٹرس اور کارکنان کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔ کانگریس پارٹی نے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سپلائی کی بے قاعدگی کے تعلق سے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور میونسپل انتظامیہ پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔  انہوں نے پہلے میئر اور میونسپل کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جس میں اس مسئلہ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ اب پارٹی کارکنان نے ہاتھوں میں مٹکے لے کر کارپوریشن کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK